عدالت نے وہاب الدین کی دائر کردہ درخواست پر کل ایس ایچ او ائر پورٹ سے جواب طلب کر لیا

پیر 6 مارچ 2017 22:56

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مارچ2017ء) سکس ایڈیشنل سیشن جج حیدرآباد کی عدالت نے لطیف آبادنمبر 11 کے رہائشی وہاب الدین کی جانب سے دائر کردہ درخواست پر 8 مارچ کے جوابدہی کے نوٹس جا ری کرکے ایس ایچ او ائر پورٹ سے جواب طلب کر لیا اپنی دائر کر دہ درخواست میں وہاب الدین نے موقف اختیار تھا کہ مہر علی ہاؤسنگ سوسائٹی کے رہائشی اصغر عرف اچھو نے اس سے اپنی بیوی کی آنکھوں کے آپریشن کرا نے کے لئے ایک سال قبل ایک لاکھ بیس ہزار روپے ادھار لئے تھے اور پھر بعد میں بڑی مشکل سے اس نے 20 ہزار روپے واپس کئے اور باقی ایک لاکھ روپے دینے کے لئے ٹال مٹول کرتا رہا اور ایک ماہ پہلے اس نے باقی رقم دینے سے انکار کرتے ہوئے اسکو دھمکیاں دینی شروع کردی کہ اپنے پیسوں کی واپسی کا بھول جائو ورنہ جان سے ماردونگا یا جھوٹے مقدمہ بنوا کر جیل بھیج دونگا مورخہ 4 مارچ کو وہ اپنی رقم لینے اصغر کے گھر واقع مہر علی سوسائٹی گیا تو اصغر نے اپنے گھر سے دو نامعلوم افراد جن کو دیکھ کر پہچان لونگا آواز دیکر بلایا اور انکی مدد سے گھسیٹ کر اپنے گھر میں لے گیا اور مار نے لگا اسکی چیخ و پکار پر گھر کے باہر لوگوں کے جمع ہو نے پر اسکو آئندہ رقم واپسی مانگنے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہو ئے دھکے مار کر گھر سے نکال دیا وہ فوری طور پر متعلقہ تھانے ائر پورٹ گیا مگر وہاں پولیس کے سپا ہی نے یہ کہہ کر تھانے میں گھسنے نہیں دیا کہ جب تک ایس ایس پی آفس سے تحریری درخواست نہیں لکھوا کر لا تے ہم کارروائی نہیں کریں گے اسکے بعدمیں نے ایس ایس پی حیدرآباد کو بھی درخواست دی لیکن داد رسی نہیں ہوئی عدالت سے استدعا ہے کہ اسکے ساتھ مار پیٹ کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کر نے کے احکامات صادر کئے جا ئے اور میری رقم دلوائی جائے

متعلقہ عنوان :