پی ایس ایل فائنل کے دوران گو نواز گو کے نعرے کس نے لگوائے؟ ن لیگی سینیٹر کی مضحکہ خیز منطق سامنے آ گئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 7 مارچ 2017 11:18

پی ایس ایل فائنل کے دوران گو نواز گو کے نعرے کس نے لگوائے؟ ن لیگی سینیٹر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07 مارچ 2017ء) : پی ایس ایل ٹو کا فائنل بروز اتوار قذافی اسٹیڈیم میں منعقد کیا گیا جس میں پی سی بی کے چئیر مین نجم سیٹھی کے تقریب سے خطاب کے دوران اسٹیڈیم ''گو نواز گو'' کے نعروں سے گونج اُٹھا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی چینل پر بات کرتے ہوئے ن لئگ کے سینیٹر عباس خان آفریدی نے اسٹیڈیم میں گو نواز گو کے نعروں کا تمام تر ملبہ پی ٹی آئی کی خاتون کارکن نادیہ خٹک پر ڈال دیا۔

سینیٹر عباس خان آفریدی کا کہنا تھا کہ اسٹیڈیم میں موجود نادیہ خٹک نے شائقین کو مجبور کیا کہ وہ گو نواز گو کے نعرے لگائیں ۔ یہی نہیں بلکہ اس کام میں نادیہ خٹک کے ہمراہ مزید دو سے تین خواتین بھی موجود تھیں۔ سینیٹر عباس خان آفریدی کی یہ مضحکہ خیز منطق سن کر پروگرام میں موجود تمام مہمان ہنس پڑے لیکن ن لیگی سینیٹر اپنی انوکھی منطق پر ڈٹے رہے۔