بھارتی قیادت جتنی تاخیر نوشتہ دیوار پڑھنے میں کرے گی اٴْتنا ہی وہ نقصان میں رہے گی‘ سید صلاح الدین

دونوں نوجوانوں نے اپنے لہو سے ایک ایسی تاریخ رقم کی جس پر آزادی کے متوالے ہمیشہ فخر محسوس کرتے رہیں گے‘چیئرمین متحدہ جہاد کونسل

منگل 7 مارچ 2017 12:32

مظفر آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مارچ2017ء) مقبوضہ کشمیر میں حزب المجاہدین کے سربراہ اور متحدہ جہاد کونسل کے چیئرمین سید صلاح الدین نے کہاہے کہ بھارتی فوج کے سربراہ کے حالیہ دھمکی آمیز بیان کے با وجود نہتے عوام کی طرف سے مجاہدین کی سلا متی کیلئے خود کو خطرے میںڈالنے سے ثابت ہوگیا ہے کہ پوری کشمیری قوم بھارتی تسلط سے کیلئے متحد ہے اور اس سلسلے میں وہ کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق سید صلاح الدین نے مظفر آباد میںحزب کمانڈ کونسل کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی قیادت جتنی تاخیر نوشتہ دیوار پڑھنے میں کرے گی اٴْتنا ہی وہ نقصان میں رہے گی۔انہوںنے ترال میں شہید ہونے والے نوجوانوں حافظ محمد عاقب بٹ المعروف عاقب مولوی اور سیف اللہ المعروف اٴْسامہ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ دونوں نوجوانوں نے اپنے لہو سے ایک ایسی تاریخ رقم کی جس پر آزادی کے متوالے ہمیشہ فخر محسوس کرتے رہیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ دونوںنوجوان ہمارے وہ روشن ستارے ہیں جو ہمیشہ جگمگاتے رہیں گے اور تحریک آزادی کے پروانوں کی ہر دور میں رہنمائی کرتے رہیں گے۔انہوں نے مجاہدین کی سلامتی کے لیے اپنی زندگیوں کو خطرے میں ڈال کر بھارتی فورسز کی مزاحمت کرنے پر کشمیری عوام بالخصوص ترال اور اس سے ملحقہ علاقوں کے عوام کی تعریف کی۔

متعلقہ عنوان :