بنگلہ دیش میں سرکردہ عسکریت پسند رہنما کو چھڑانے کی مسلح کوشش ناکام

منگل 7 مارچ 2017 13:13

بنگلہ دیش میں سرکردہ عسکریت پسند رہنما کو چھڑانے کی مسلح کوشش ناکام
ْ ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 مارچ2017ء) بنگلہ دیش میں شدت پسندوں کی طرف سے ایک سرکردہ زیر حراست عسکریت پسند رہنما کو چھڑانے کی مسلح کوشش ناکام بنا دی گئی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈھاکا پولیس کے مطابق اس کوشش کے دوران مشتبہ مسلم شدت پسندوں نے شہر کے نواح میں ایک وین پر دستی بموں سے حملہ کر دیا۔

(جاری ہے)

یہ وین پولیس کی تھی، جس میں حرکت الجہاد الاسلامی نامی گروپ کے مبینہ سربراہ مفتی عبدالحنان کو لے جایا جا رہا تھا۔ مقامی پولیس کے سربراہ نے بتایا کہ یہ واقعہ پیر کی شام پیش آیا، جس کے بعد ایک حملہ آور کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ دوسرے کی تلاش جاری ہے۔ اس وین میں مفتی عبدالحنان اور اٹھارہ دیگر قیدیوں کو واپس جیل لایا جا رہا تھا۔

متعلقہ عنوان :