قومی اسمبلی میں ڈپٹی سپیکر مرتضی جاوید عباسی اور رکن اسمبلی جمشید دستی میں مشیرخارجہ کی صحت اور جسمانی درجہ حرارت پر تکرار

جمشید دستی نے مشیرخارجہ کا ٹمپریچر 104قرار دیدیا آپ نے ٹمپریچر چیک کیا یا کسی خاص صلاحیت سے پتہ چلایا‘ ڈپٹی سپیکر

منگل 7 مارچ 2017 16:30

قومی اسمبلی میں ڈپٹی سپیکر مرتضی جاوید عباسی اور رکن اسمبلی جمشید دستی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 مارچ2017ء) قومی اسمبلی میں ڈپٹی سپیکر مرتضی جاوید عباسی اور رکن اسمبلی جمشید دستی میں مشیرخارجہ کی صحت اور جسمانی درجہ حرارت پر تکرار،جمشید دستی نے مشیرخارجہ کا ٹمپریچر 104قرار دیا تو ڈپٹی سپیکر نے استفسار کیا کہ آپ نے ٹمپریچر چیک کیا یا کسی خاص صلاحیت سے پتہ چلایا۔

(جاری ہے)

منگل کو رکن اسمبلی جمشید دستی نے خارجہ پالیسی پر بحث کے دوران مشیرخارجہ کو اس اہم ذمہ داری کیلئے غیرموزوں قرار دیتے ہوئے کہا کہ عمررسیدہ ہونے کی وجہ سے ان کی یادداشت ساتھ نہیں دیتی اوروہ اہم باتیں بھول جاتے ہیں،بھارت میں ان کی توہین کی گئی مگر انہوں نے میڈیا پر بیان دیا کہ بھارت میں انہیں زبردست پروٹوکول ملا،ان کا ٹمپریچر بھی 104سے کم نہیں رہتا۔

اس موقع پر ڈپٹی سپیکر نے جمشید دستی کو ٹوکتے ہوئے کہا کہ آپ نے ان کا ٹمپریچر چیک کیا ہے یا کسی اور خاص صلاحیت سے اندازہ لگایا ہے جس پر جمشید دستی نے جواب دیا کہ انہیں دیکھ کر ہی پتہ چل جاتا ہے کہ انکا ٹمپریچر ہائی ہے