صوبائی وزیر رانا مشہود کی والدہ کی وفات پرمختلف افراد کی تعزیت

منگل 7 مارچ 2017 16:34

صوبائی وزیر رانا مشہود کی والدہ کی وفات پرمختلف افراد کی تعزیت
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مارچ2017ء) صوبائی وزیر سکولز ایجوکیشن رانا مشہود احمد خاں کی والدہ کی وفات پرمختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے آج صوبائی وزیر کی رہائش گاہ 12ایکمن روڈ پر ان سے تعزیت کی اور مرحومہ کے درجات کی بلندی کیلئے دعائیں کیں۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر رانا مشہود سے ملنے والوں میں وزیر جنگلات میاں یاور زمان،وزیر برائے انسانی حقوق و اقلیتی امور خلیل طاہر سندھو، معاون خصوصی برائے وزیراعلیٰ رانا مقبول ،چیئرمین پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن قمرالاسلام راجہ، ایم این اے ساجد نسیم، ایم پی اے عرفان لالیکا سمیت اراکین قومی و صوبائی وزراء اورسیکرٹری اطلاعات و ثقافت راجہ جہانگیر انورسمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات شامل تھیں۔

صوبائی وزیر رانا مشہود نے تعزیت کرنے والے افراد کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ والدہ کی رحلت ان کے لئے گہرا صدمہ ہے -

متعلقہ عنوان :