تھائی لینڈ میں قسمت کے سکے کھانے والے پیٹو کچھوے نے اپنی قسمت خراب کر لی

منگل 7 مارچ 2017 18:30

بینکاک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مارچ2017ء) تھائی لینڈ میں قسمت کے سکے کھانے والے پیٹو کچھوے نے اپنی قسمت خراب کر لی اور لوگوں کی اچھی قسمت کے لیے مختص 5 کلو سکے کھاگیا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بینکاک کے ایک ماحولیاتی تحفظ کے مرکز میں ایک کچھوے کو اس انداز میں تیرتا پایا گیا کہ اس کا پچھلا بایاں حصہ پانی میں زیادہ ڈوبا ہوا تھا۔کچھوے کا سی ٹی اسکین کیا گیا تو اس کے پیٹ میں دھاتی اشیا کی موجودگی کا انکشاف ہوا۔ ڈاکٹروں نے آپریشن کے بعد اس کے پیٹ سے 900 سے زائد سکے نکالے جن کا وزن پانچ کلو گرام تھا۔ واضح رہے کہ یہ سکے لوگ اپنی اچھی قسمت کی دعا کرکے کچھوے کے تالاب میں پھینکا کرتے تھے، اور قسمت کے یہ سکے یہ کچھوا کھالیا کرتا تھا۔

متعلقہ عنوان :