کراچی‘ لیاری سمیت کئی علاقوں میںسرچ آپریشن‘15 مشتبہ افراد گرفتار ‘ اسلحہ و منشیات برآمد

منگل 7 مارچ 2017 20:19

کراچی‘ لیاری سمیت کئی علاقوں میںسرچ آپریشن‘15 مشتبہ افراد گرفتار ‘ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 مارچ2017ء) منگل کو کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سرچ آپریشن میں 15 مشتبہ افراد زیر حراست اسلحہ ، منشیات اور دیگر سامان برآمد۔ تفصیلات میںمطابق منگل کو شہر کے مختلف علاقوں پرانا گولیمار، ریکسرلین ، گارڈن ، دھوبی گھاٹ ، لیاری چیل چوک، میرا ناکہ، سنگولین، شانتی نگر، پی آئی بی کالونی،بلوچ پاڑہ ، لائنز ایریا، صدر ، ایمپریس مارکیٹ،سپر ہائی وے ،جنجال گوٹھ ، کھارادار، نیو کراچی ، کورنگی ، بلدیہ اتحاد ٹان ،اورنگی ٹان ،رحمت چوک سمیت دیگر علاقوں میںپولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروںنے جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر سرچ آپریشن کرتے ہوئے داخلی اور خارجی راستوں کو رکاوٹیں اور گاڑیاں لگا کر مکمل طور پر بند کردیا ۔

(جاری ہے)

اہلکاروں نے سرچ آپریشن کرتے ہوئے گھر گھر تلاشی لی اور جرائم پیشہ افراد کے ٹھکانوں پر بھی چھاپے مارے جس کے نتیجے میں 15 مشتبہ افراد کو حراست میںلے کر تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ۔ باخبر ذرائع نے بتایا کہ زیر حراست افراد جرائم پیشہ افراد بھی شامل ہیں ۔ جن کے قبضے سے اسلحہ، منشیات اور دیگر سامان برآمد ہوا اور پولیس کو متعدد سنگین وارداتوں میں مطلوب تھے ۔ باخبر ذرائع نے مزید بتایا کہ زیرحراست افراد میں سیاسی ، مذہبی ، کالعدم اور لیاری گینگ وار کے کارندے بھی شامل ہیں ۔ دوسری جانب پولیس نے 10غیر ملکیوں کو حراست میں لے کر ان کے خلاف فارن ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تمام افراد کا تعلق افغانستان سے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :