اسلام آباد پولیس کا منشیا ت فروشوں کیخلاف کر یک ڈائو ن،8ملزمان گرفتار، چرس و ہیروئن بر آمد

منگل 7 مارچ 2017 21:46

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 مارچ2017ء) ایس ایس پی آپریشنز اسلام آ باد سا جد کیا نی کی ہد ایت پر منشیا ت فروشوں کے خلاف بڑ ے پیما نے پر کر یک ڈائو ن شروع کر دیا گیا ہے، پولیس نے 08منشیا ت فروش گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے چرس و ہیروئن بر آمدکرکے ، مقدما ت درج کر لیے گئے ہیں ، ایس ایس پی اسلام آ باد نے کہا کہ تما م ایس ایچ اوز منشیا ت فروشوں کے خلاف کا رروائیاں تیز کر تے ہو ئے ان کی گرفتار ی کو یقینی بنا ئیں ، تا کہ معاشرے کو اس سما جی بر ائی سے چھٹکا ر مل سکے۔

تفصیلا ت کے مطا بق تھا نہ ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ با د ساجد کیا نی نے ضلع بھر کے پولیس افسران کو ہد ا یا ت جاری کر تے ہو ئے کہا کہ منشیا ت فروشوں کے خلاف سخت کا رروائی کے احکا ما ت جا ر ی کیے جا ئیں ان احکا ما ت کی روشنی میں پولیس نے مختلف کا رروائیوں کے دوران 7منشیا ت کو گرفتار کر لیا ہے، جن میں اینٹی کا ر لفٹنگ سیل پولیس کے نو ر السلام سب انسپکٹر ،منظور الہی اے ایس آئی نے دوران سپیشل چیکنگ تر نو ل بس سٹا پ سے ملزمان محمد خا لدولد فیض محمد سکنہ تحصیل ہجیرہ ڈاکخانہ تراڑ کھل ضلع پونچھ آزاد کشمیر جبکہ ملزم محمد آ زادخان ولد اصغر سکنہ پدر شیرڈاکخانہ وتحصیل ضلع باع آزاد کشمیر کو سیکٹر I-11/1 سے گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے با لتر تیب 1030گر ام اور 1220گر ام چرس بر آمد کر لی ہے، تھانہ بھارہ کہو پولیس کے ایس ایچ او محبوب احمد نے ملزم ولی خان کو دوران گشت کرنل امان اللہ روڈ سے گرفتار کر کے 120گر ام ہیر وئن بر آمد کرلی۔

(جاری ہے)

تھا نہ نیلو ر پولیس کے محمد اقبا ل سب انسپکٹر نے دوران گشت ملزم سفیر احمد سے 118گر ام چرس بر آمد کرلی۔ تھا نہ انڈسٹر یل ایر یا پولیس کے محمد ارشد سب انسپکٹر نے دوران گشت ملزم شراف الدین کو گرفتار کرکے 1030گر ام چرس بر آمد کرلی۔ تھا نہ کو رال پولیس کے محمد حنیف سب انسپکٹر نے دوران گشت ملزم محمد ساجد کو گرفتار کرکے اس سے 240گر ام چرس بر آمد کرلی، تھا نہ تر نو ل پولیس کے شیر احمد سب انسپکٹر نے ملزم محمد احسان ولد محمد بنا رس سکنہ شاہ اللہ دتہ گو لڑ ہ شریف اسلام آ باد سے 110گر ام ہیر وئن اور ملزم عثما ن شہزادولد عبد الر شید سکنہ شاہ اللہ دتہ گو لڑ ہ شریف اسلام آ بادسے 105گر ام ہیر وئن برآ مد کر لی،ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدما ت درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے،ایس ایس پی اسلام آ باد نے پولیس افسرا ن و ملازمان کی اس اچھی کا رکر دگی پر انہیں تعریفی اسنا د اور نقدانعاما ت دینے کا اعلان کیا ہے۔

انہو ں نے تما م ایس ایچ اوز کو ہد ایا ت جا ری کر تے ہو ئے کہا کہ منشیا ت فروشی کے دھند ے میں ملو ث افراد کے خلاف کر یک ڈائو ن کیا جا ئے اور ایسے افراد کے خلاف مقدمات درج کیے جا ئیں جومعاشرے کا امن وسکون بر با د کر نے پر تلے ہو ئے ہیں انہوں نے کہا کہ جر ائم کے انسداد کے لیے ٹھو س اقدامات کیے جا ئیں ،پٹرولنگ کو مزید سخت کیا جائے ۔ شہر یو ں کے جا ن و ما ل کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے اس میں کسی قسم کی غفلت لا پر واہی بر داشت نہیں کی جا ئے گی ۔

متعلقہ عنوان :