وفاقی پولیس نے منشیات فروشوں کے گرد گھیرا تنگ کر لیا

شہر کے مختلف حصوں سے پانچ منشیات فروش بمعہ بھاری مقدار میں ہیروئن اور چرس گرفتار

منگل 7 مارچ 2017 22:12

وفاقی پولیس نے منشیات فروشوں کے گرد گھیرا تنگ کر لیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 مارچ2017ء) وفاقی پولیس نے منشیات فروشوں کے گرد گھیرا تنگ کر لیا، شہر کے مختلف حصوں سے پانچ منشیات فروش بمعہ بھاری مقدار میں ہیروئن اور چرس گرفتار کر لئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی پولیس نے منشیات فروشوں کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے شہرِ اقتدار کے مختلف حصوں سے پانچ منشیات فروش دھر لئے۔

منشیات فروشوں کے قبضہ سے بھاری مقدار میں ہیروئن ارو چرس برآمد ہوئی۔ تھانہ ترنول پولیس نے دوران گشت و پڑتال ملزمان محمد احسان اور عثمان شہزاد کو گرفتار کیا جن کے قبضہ سے بالترتیب 110گرام اور 105گرام ہیروئن برآمد ہوئی، تفتیش کرنے پر ملزمان نے پولیس کو بتایا کہ انہو ںنے ہیروئن دانش نامی منشیات فروش سے خریدی ۔ تھانہ ترنول پولیس ہی نے گشت کے دوران محمد خالد نامی منشیات فروش کو بھی گرفتار کیا اور اس کے قبضہ سی1030گرام چرس برآمد کی۔

(جاری ہے)

تینوں ملزمان کے خلاف تھانہ ترنول میں مقدمات درج کر لئے گئے۔ تھانہ بہارہ کہو کی حدود سے بھی ولی خان نامی منشیات فروش گرفتار کر لیا گیا جس کے قبضہ سے 120ہیروئن برآمد ہوئی جبکہ تھانہ سبزی منڈی کی حدود سے ملزم محمد آزاد بمعہ 1220گرام چرس کے دھر لیا گیا۔ اس کے علاوہ تھانہ کورال پولیس نے بھی محمد حنیف نامی منشیات فروش کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 240گرام چرس برآمد کی۔ علاوہ ازیں تھانہ انڈسٹریل ایریا پولیس نے بھی ملزم شرف الدین کو گرفتار کر کے اس کے وبضہ سے 1030گرام چرس برآمد کی ہے۔۔( علی/عدنان)

متعلقہ عنوان :