سردار اختر مینگل کا تقریباًً بیس سالوں کے بعد نصیرآباد ڈویژن کا دورہ

عظیم الشان استقبال اور جلسہ عام نے صوبے کی سیاست میں زبردست ہلچل مچادی،قبائلی اور سیاسی اتحاد ٹوٹنے کا قومی امکان

منگل 7 مارچ 2017 22:22

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 مارچ2017ء) بی این پی کے مرکزی قائد اور سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان سردار اختر جان مینگل کاتقریباًً بیس سالوں کے بعد نصیرآباد ڈویژن کا دورہ عظیم الشان استقبال اور جلسہ عام نے صوبے کی سیاست میں زبردست ہلچل مچادی سابق وزیر اعظم میر ظفراللہ خان جمالی نواب ذوالفقار علی مگسی عمرانی قبیلے کے سربراہ سابق صوبائی وزیرسردار فتح علی خان عمرانی با با غلام رسول عمرانی سابق اسپیکر میر ظہور خان کھوسہ سردار چنگیز خان ساسولی سمیت اہم ساستدانوں کی ملاقاتیں سیاسی ماہرین نے آئندہ چندروز میں اہم سیاسی تبدیلیاں رونما ہونے کی پیشن گوئیاں کر دی تفصیلات کے مطابق بی این پی کے مرکزی قائد اور سابق وزیر اعلیٰ سردار اختر جان مینگل نے تقریباًً بیس سالوں کے بعد نصیرآباد ڈویژن کا تفصیلی دورہ کیا ہے انھوں نے اپنے دورے کے دوران جھل مگسی لہڑی نصیرآباد جعفرآباد کے دورے کئے ان سے سابق وزیر اعظم میر ظفراللہ خان جمالی سابق گورنر بلوچستان نواب ذوالفقار علی خان مگسی سابق وزیراعلی بلوچستان جان محمد جمالی مرکزی سربراہ جماعت الصالین صاحبزادہ پیر محمد خالد سلطان سابق اسپیکر میر ظہور حسین کھوسہ سابق صوبائی وزیر سردار فتح علی خان عمرانی اور ان کے فرزند سردار زادہ غلام رسول عمرانی سمیت ڈسٹرکٹ چئیرمین نصیر آباد سردار چنگیز خان ساسولی سمیت اہم قبائلی معتبرین نے ملاقاتیں کی اور ان کے اعزاز میں پرُ تکلف ڈنر بھی دئیے سردار اختر جان مینگل کے صوبے بھر کے دوروں سے بلوچستان کی سیاست میں زبردست ہلچل مچادی ہے سیاسی تجزیہ نگاروں نے سردار اختر جان مینگل کے دوروں اور اہم سیاستدانوں سے ملاقاتوں کو آئیندہ چند روز میں اہم سیاسی تبدیلیوں کا پیش خیمہ قرار دیا ہے ذرائع کے مطابق ان کے دورے نصیرآباد ڈویژن میں اس سے قبل بنائے گئے قبائلی اور سیاسی اتحاد ٹوٹنے کا قومی امکان پید ا ہو گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :