سیکرٹری ریجنل بوائے اسکائوٹس ایسوسی ایشن کی صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود سے ملاقات

بدھ 8 مارچ 2017 12:26

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مارچ2017ء) سیکرٹری ریجنل بوائے اسکائوٹس ایسوسی ایشن راحت جعفری ، عا لمی سیاح مقصود چغتائی، جنرل مینجر یو ایم ٹی عابد شیروانی اور دیگر اہم شخصیات نے صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود خان سے ملاقات کی اورا ُن کی والدہ ماجدہ کیلئے دعائے مغفر ت کی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ مرحومہ نیک سیرت خاتون تھیں۔ اللہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میںجگہ دے اور اُن کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔