اوباما نے گوانتانامو سے ’خطرناک قیدی رہا کیے، ٹرمپ کا الزام

بدھ 8 مارچ 2017 12:26

اوباما نے گوانتانامو سے ’خطرناک قیدی رہا کیے، ٹرمپ کا الزام
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مارچ2017ء) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر سابق امریکی صدر باراک اوباما کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ اٴْنھوں نے گوانتانامو بے کے فوجی حراستی مرکز سے مبینہ ’’خطرناک قیدیوں‘‘ کو رہا کر دیا تھا، جنھوں نے پھر سے’’میدانِ جنگ کا رٴْخ کیا‘‘ سماجی رابطوں کی ایک ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ اس تنصیب کو جاری رکھیں گے، قیدیوں کی رہائی کا سلسلہ بند کریں گے اور ممکنہ طور پر نئے قیدی وہاں بھیجیں گے۔