قانون نافذکرنے والے اداروں کی جانب سے کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری

پولیس نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران لیاری گینگ وار کے 2کارندوں اور غیرملکیوں سمیت 21افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمدکرلیا

بدھ 8 مارچ 2017 15:17

قانون نافذکرنے والے اداروں کی جانب سے کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کے ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مارچ2017ء) قانون نافذکرنے والے اداروں کی جانب سے کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔پولیس نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران لیاری گینگ وار کے 2کارندوں اور غیرملکیوں سمیت 21افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمدکرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی اداروں نے لیاری میںکارروائی کرتے ہوئے لیاری گینگ وار کے دو اہم ملزمان کو گرفتار کرلیاہے۔

گرفتارملزمان کی شناخت شیر جان عرف جیلر اور بصیر بلوچ کے ناموں سے ہوئی ہے ملزمان پولیس کے ساتھ مقابلوں، قتل، اقدام قتل، بھتہ خوری اور دیگر کئی سنگین جرائم میں ملوث تھے۔پولیس ذرائع کے مطابق شیر علی عذیر بلوچ گینگ کا کمانڈر تھا جبکہ بصیر بابا لاڈلہ گروپ کا کارندہ تھا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیاہے۔پیرآباد میں پولیس نے فارن ایکٹ اور ریذیڈنس ایکٹ کی خلاف ورزی پر 5 افغانی جبکہ خواجہ اجمیر نگری سے 2 افغانی باشندوں کو گرفتار کر لیا۔

نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس نے 2 افغانی اور ایک بنگلہ دیشی جبکہ ایف بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر قیام پذیر غیر ملکی باشندے کو گرفتار کرلیا۔کھارادر سے 2 افغانی جبکہ شریف آباد سے ایک بنگلہ دیشی باشندے کو گرفتار کیا گیا۔موچکو پولیس نے نیشنل ایکشن پلان کی خلاف ورزی پر مالک مکان اور کرایہ دار جبکہ کھارادر سے کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر 2 افراد کو گرفتار کرلیا۔ایک اور کارروائی میں بلدیہ اتحاد ٹائون سے 3 ملزمان جنت گل، سعید احمد اور دانش کو گرفتار کر کے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی گئی۔ شاہراہ نور جہاں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2ڈاکوئوں کو گرفتار کر کے اسلحہ، نقدی اور موبائل فون برآمد کرلیے۔

متعلقہ عنوان :