ریال میڈرڈ کلب مسلسل ساتویں مرتبہ یوئیفا چیمپئنز فٹ بال لیگ کے کوارٹرفائنل میں پہنچ گیا

بدھ 8 مارچ 2017 15:25

ریال میڈرڈ کلب مسلسل ساتویں مرتبہ یوئیفا چیمپئنز فٹ بال لیگ کے کوارٹرفائنل ..
میڈرڈ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مارچ2017ء) ریال میڈرڈ کلب مسلسل ساتویں مرتبہ یوئیفا چیمپئنز فٹ بال لیگ کے کوارٹرفائنل میں پہنچ گیا، میڈرڈ نے پری کوارٹرفائنل سیکنڈ لیگ میچ میں نیپولی کلب کو 3-1 گولز سے شکست دی اور ایگریگیٹ سکور 6-2 سے کامیابی حاصل کر کے کوارٹرفائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا۔

(جاری ہے)

یوئیفا چیمپئنز لیگ کے سلسلے میں کھیلے گئے پری کوارٹرفائنل سیکنڈ لیگ میچ میں ریال میڈرڈ نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے حریف نیپولی کلب کو 3-1 گولز سے ہرایا، میڈرڈ نے نیپولی کے خلاف ایگریگیٹ سکور 6-2 سے کامیابی حاصل کر کے کوارٹرفائنل میں جگہ بنائی۔ فاتح ٹیم کی جانب سے راموس، مرٹنز اور موراتا نے گولز کئے۔

متعلقہ عنوان :