پہلا آل پاکستان سردار خالد سلیم بھٹی میموریل فلڈ لائٹ بیڈ منٹن ٹورنامنٹ شروع ہو گیا

بدھ 8 مارچ 2017 19:01

بورے والا۔8 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مارچ2017ء) پہلا آل پاکستان سردار خالد سلیم بھٹی میموریل فلڈ لائٹ بیڈ منٹن ٹورنامنٹ بورے والا میں شروع ہو گیا ، ٹورنامنٹ کا افتتاح مسلم لیگ ن کے رہنما سابق وفاقی وزیر و سابق ضلع ناظم وہاڑی سید شاہد مہدی نسیم شاہ نے کیا، اس موقع پر آرگنائزر وائس چیئر مین ضلع کونسل وہاڑی رانا شاہد سرور چیئر مین یونین کونسل چوہدری آفتاب احمد آرائیں مسلم لیگی رہنما چوہدری اطہر غفور صدر ٹورنامنٹ میاں محمد عمران جنرل سیکرٹری ڈاکٹر عمر فاروق بھٹی آرگنائزر محمد ندیم بوٹا نعیم سعید اور دیگر کلب ممبرز بھی موجود تھے ،ٹورنامنٹ کے پہلے روز میاں کلب بورے والا ،میانچوں ،بورے والا کلب ،میلسی اور وہاڑی کلب کے مابین میچز کھیلے گئے جس میں میاں کلب بورے والا نے بورے والا کلب کو اور میلسی کلب کو اور میانچنوں کلب نے وہاڑی کلب کو شکست دی ٹورنامنٹ انتظامیہ کی طرف سے اول پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم کو 50ہزار روپے جبکہ دوم پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم کو 20ہزار روپے نقد انعام دینے کا اعلان کیا گیا ،افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی سید شاہد مہدی نسیم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھیلیں صحت مند معاشرے کو جنم دیتی ہیں ،ہم نے ہمیشہ کھلاڑیوں اور کلبوں سے تعاون کیا ہے اور انشاء اللہ یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا، انہوں نے کہا کہ بیڈمنٹن انڈور ایک اچھی اور صحت مند تفریح ہے جو ایک ورزش بھی ہے، انہوں نے بورے والا میں آل پاکستان بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کے انعقاد پر انتظامیہ کمیٹی کو خراج تحسین پیش کیا ۔

متعلقہ عنوان :