فاطمہ جناح یونیورسٹی برائے خواتین میںخواتین کے عالمی دن کے حوالے سے تقریب
بدھ 8 مارچ 2017 19:31
(جاری ہے)
عورتوں کا تحفظ ملک کی ترقی کے لیے بہت ضروری ہے۔ڈاکٹر عائشہ رفیق نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خواتین کے حوالے سے قوانین اور ان پر عملدرآمد کے حوالے سے بات کی۔
اپنے خطاب میں انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ ذمہ داری خواتین کی ہے کہ وہ گھروں میں اپنے بچوں کو اس بات کی تربیت دیں کہ معاشرے میں آگے چل کر خواتین کے ساتھ کیسے پیش آنا ہے اور خواتین کے کیا حقوق ہیں۔ ہمیں پروفیشنل زندگی میں مرد اور عورت کے فرق کو ترک کرنا چاہیئے۔ اگر آپ با صلاحیت ہیں تو ہر شعبہ میں اپنی قسمت کو آزمانہ چاہیے۔ اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے حمیرا ذوالفقار نے معاشرے میں خواتین کے کردار کو سراہااور خواتین کے ساتھ کام کرنے اور معاشرتی امور میں مرد اور عورت کے تفرقے کو ختم کرنے پہ زور دیا۔ انہوںنے مزید کہا کہ خواتین کی کامیابی ہرشعبہ میں نمایاں ہے۔ صدرِ جامعہ پروفیسر ڈاکٹر ثمینہ امین قادر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جامعہ فاطمہ جناح برائے خواتین پاکستان کی پہلی خواتین جامعہ ہے اور ا پنے آ غاز سے ہی طا لبا ت کو تعلیم کے ساتھ ساتھ معا شرے میں کامیاب شہری بننے کیلئے تر بیت دے رہی ہے جس کے وجہ سے جامعہ فاطمہ جناح برائے خواتین سے فارغ و تصیل طالبات مختلف شعبہ جات میں نمایاں خد مات سرانجام دے رہی ہیں۔ آج خواتین کے قومی دن کے حوالے سے ہمیں اس بات کا عہد کرنا ہے کہ ہم سر اٹھا کر پر عزم انداز میں آگے بڑھیں۔آئیے انسانی حقوق کا دفاع کریں اور مل کر بہترین زندگی کے مقصد کے حصول میں ایک دوسرے سے تعاون کریں۔ تقریب کے اختتام پرتمام معزز مہمانِ گرامی اور طالبات کا تہ دل سے شکریہ ادا کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اطلاعات ہیں کہ آراوز سے بلینک فارم 45پر دستخط لے لئے گئے ہیں
-
وزیرداخلہ سے ایرانی سفیر کی ملاقات، صدررئیسی کے دورے سے متعلق تبادلہ خیال
-
بانی پی ٹی آئی کا چیف جسٹس سپریم کورٹ فائزعیسی کے نام خط
-
ایک باپردہ گھریلو خاتون کو بیگناہ پابند سلاسل رکھا گیا ہے
-
ایکسپورٹ کنٹرول کے سیاسی استعمال کو مسترد کرتے ہیں، پاکستان کا امریکی اقدام پر ردعمل
-
دبئی میں سیلابی صورتحال کی وجہ مصنوعی بارش؟
-
ماہانہ 20 لاکھ روپے تک کی تنخواہ پر نئی تعیناتیوں کی راہ ہموار ہو گئی
-
پاکستان آئی ایم ایف کے طویل بیل آؤٹ پروگرام کا خواہاں ہے، وزیرخزانہ
-
عدالت کے حکم پر بشریٰ بی بی کا نجی اسپتال میں میڈیکل چیک اپ
-
پی آئی آے کے شیئر ہولڈرز کی اکثریت نے پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کے حق میں فیصلہ سنا دیا
-
صدرمملکت آصف علی زرداری نے سینیٹ اجلاس 25 اپریل کو طلب کر لیا
-
پی آئی اے کا پیرس کو یورپی فلائٹ آپریشن کے لیے حب بنانے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.