ْدیامر بھاشا ڈیم کے متاثرین نے انتظامیہ سے مذاکرات کے بعد دھرنا تین روز کیلئے موخرکر دیا

بدھ 8 مارچ 2017 19:31

کوہستان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مارچ2017ء) دیامر بھاشا ڈیم کے متاثرین نے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مذاکرات کے بعد چار روز سے جاری دھرنا تین روز کیلئے موخر کر دیا۔

(جاری ہے)

اے سی داسوکے ساتھ ہونے والے کامیاب مذاکرات کے بعد کمیٹی رکن اسد الله قریشی نے میڈیا کو بتایا کہ 11 مارچ تک کوہستان اور دیامر کی ضلعی انتظامیہ واپڈا کو بٹھا کر زمینوں کے معاوضوں کا حل نکالے گی، جو شرپسند اس راستہ میں رکاوٹ ہیں ان کے خلاف کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔

مطالبات کی عدم منظوری کی صورت مین دو روز بعد احتجاجی سلسلہ کے نئے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ دیامر بھاشا ڈیم کوہستان کی طرف سے ہزاروں متاثرین نے معاوضوں کی عدم فراہمی کیلئے گذشتہ پانچ روز سے بین الاقوامی شاہراہ قراقرم بلاک کر کے روزانہ کی بنیاد پر چند گھنٹوں کیلئے دھرنا دے رکھا تھا۔