رینجرز کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 7 ملزمان گرفتار

ملزمان ٹارگٹ کلنگ، گرینیڈ حملوں، بھتہ خوری، منشیات فروشی اور جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں

بدھ 8 مارچ 2017 21:09

رینجرز کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 7 ملزمان گرفتار
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مارچ2017ء) پاکستان رینجرز سندھ نے کراچی شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے ٹارگٹ کلنگ، گرینیڈ حملوں، بھتہ خوری، منشیات فروشی اور جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث 7 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ بدھ کو رینجرز ترجمان کے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق ملیر کے علاقے سعود آباد میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان محمد عمر گوگی جس کی سیاسی وابستگی ایم کیو ایم (لندن) سے ہے جبکہ عمران رسول عرف جاوید بلبلے کا تعلق ایم کیو ایم حقیقی سے ہے کو گرفتار کرلیا۔

لیاری کے علاقے کلاکوٹ میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم عبد البشیر کو گرفتار کرلیا ملزم کا تعلق لیاری گینگ وار سے ہے۔ سہراب گوٹھ اورملیر کے علاقے سعود آباد میں کارروائی کرتے ہوئے دو منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

گرفتار ملزمان میں عبد الغنی عرف لنگڑا اور عزت خان شامل ہے۔ شاہ لطیف ٹاؤن اور لیاری کے علاقے کلاکوٹ میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان گرفتار کر لیا۔ ملزمان میں شیر علی عرف جیلر اور حسن علی فاروقی شامل ہیں، گرفتار ملزمان کے قبضہ سے غیر قانونی اسلحہ، ایمونیشن اور منشیات برآمد کی گئی ہے۔ ترجمان کے مطابق ملزمان کو قانونی چارہ جوئی کے لئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔