اوستہ محمد،سردار اختر مینگل کی میر جان محمد خان جمالی کے اعشایئے میں شر کت

بدھ 8 مارچ 2017 22:06

اوستہ محمد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مارچ2017ء) بی این پی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل نے گزشتہ روز نور پور جمالی میں سابق وزیرا علیٰ و رکن صوبائی اسمبلی میر جان محمد خان جمالی کے اعشائے میں شریک ہوئے اس عشائے میں رکن قومی اسمبلی عبدالروف بلوچ سابق سنیٹر ثناء بلوچ، ایم پی اے میر طارق خان مگسی میر عبدالرحیم خان رند،غلام مصطفی خان رند، صاحبزادہ سکندر سلطان ، صاحبزادہ خالد سلطان ، حاجی شبیر خان عمرانی ، اور دیگر معتبرین موجود تھے ، میر جان محمد خا ن جمالی نے سردار اختر جان مینگل سے بلوچی حال احوال لیا، اور انہوں اپنے علا قے میں آمد پر خوش آمدید کہا اور سردار اختر جان مینگل نے ان کا شکریہ ادا کیا ، سردار اختر جان مینگل لوگوں سے گھل مل گئے اور پنڈال میں سب سے ملے اور ان کا شکریہ ادا۔

متعلقہ عنوان :