چیئرمین سید خورشید احمد شاہ کی زیر صدارت پبلک اکائونٹس کمیٹی کا اجلاس
وزارت ہائوسنگ و تعمیرات، وزارت انسانی حقوق اور پی ٹی اے کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا گیا
بدھ 8 مارچ 2017 22:11
(جاری ہے)
چیئرمین سید خورشید شاہ نے ہدایت کی کہ ڈائریکٹر جنرل کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن پی اے سی کو پیش کیا جائے۔
ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے ایک آڈٹ اعتراض کے جائزہ کے دوران اپنے ریمارکس میں کہا کہ منصوبہ کے ٹھیکہ میں ٹمپرنگ کرنے والی کمپنی کو اب تک بلیک لسٹ کیوں نہیں کیا گیا۔ پی اے سی کے چیئرمین سید خورشید احمد شاہ نے حکم دیا کہ مذکورہ کنٹریکٹر کو فوری طور پر بلیک لسٹ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ایک کنٹریکٹر کا فراڈ ثابت ہو گیا ہے لیکن اس کے باوجود اب تک وہ پراجیکٹ پر کام کر رہا ہے، اس کنٹریکٹر کو فارغ کرنے اور کام کے حوالہ سے تمام تفصیلات پی اے سی کے آئندہ اجلاس میں پیش کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ اس ٹینڈر سے متعلقہ ادارہ کے تمام افسران کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ وزارت انسانی حقوق کے آڈٹ اعتراض کے جائزہ کے دوران پی اے سی کو بتایا گیا کہ وزارت کو 58 کروڑ روپے کی گرانٹ دی گئی جس میں سے وزارت نے 22 کروڑ روپے کی رقم واپس کر دی اور 36 کروڑ روپے کی سیونگ دکھائی گئی ہے جس پر سیکرٹری نے کہا کہ خواتین کے حقوق اور دہشت گردی سے متاثرہ افراد کیلئے یہ رقم مختص تھی لیکن اس معاملہ میں ہمارے قواعد سخت تھے جس کی وجہ سے رقم تقسیم نہ ہو سکی۔ پی اے سی کے رکن شیخ رشید احمد نے اس موقع پر کہا کہ جیلوں میں بند خواتین کے جرمانے اور ان کو قانونی امداد کیسے دی جا رہی ہے، بعض خواتین بہت کم جرمانوں کی وجہ سے جیلوں میں بند ہیں، اس پر وزارت انسانی حقوق کی طرف سے کہا گیا کہ جیلوں میں موجود خواتین کی تعداد تمام قیدیوں کا صرف ایک فیصد ہے۔ اجلاس میں پی ٹی اے کے آڈٹ اعتراضات کے جائزہ کے دوران ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ ملک کے مختلف علاقوں میں موبائل فون کے سگنلز نہیں آتے، اس حوالہ سے کمپنیوں کے خلاف کارروائی کیوں نہیں کی جاتی۔ پی ٹی اے کے چیئرمین اسماعیل شاہ نے کہا کہ شہروں میں اکثر مقامات پر سگنل نہ آنے کی وجہ پرائیویٹ اور سرکاری جیمرز ہیں۔ ایک اور سوال کے جواب میں پی ٹی اے کے چیئرمین اسماعیل شاہ نے کہا کہ فاٹا میں انٹرنیٹ بند ہونے کی وجہ سکیورٹی وجوہات ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیرِاعظم شہبازشریف کی ایبٹ آباد آمد، شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے والد اور بچوں سے اظہار تعزیت
-
راولپنڈی، مسافر بس میں ڈکیتی، ڈاکو کی فائرنگ سے مسافر جاں بحق بس کا ڈرائیور زخمی
-
جنہوں نے فیصلے کیے اور جنہیں حکومت میں بٹھایا دونوں ہی پھنس گئے ہیں، امیر جماعت اسلامی
-
گزشتہ سال اٹھائیس کروڑ سے زائد افراد شدید بھوک کا شکار ہوئے
-
پنجاب پولیس کی وردی پہننے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
خیبرپختونخوا ہ حکومت کا صحت کارڈ کی مد میں ڈاکٹرز کو موصول رقم پر سیلز ٹیکس لگانے کا فیصلہ
-
عمران خان نے سعودی عرب کے حوالے سے بیان پر میری سرزنش کی، شیرافضل مروت
-
سمگلنگ کا خاتمہ کئے بغیر معیشت مضبوط نہیں ہوسکتی،شہباز شریف
-
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
-
معروف ایرانی ریپر توماج صالحی کو سزائے موت سنا دی گئی
-
مفت دوائیں گھرپہنچانے کا منصوبہ،دیہاتوں کے مریض سہولت سے فائد ہ نہیں اٹھاسکیں گے
-
حکومت اور اپوزیشن اراکین میں قائمہ کمیٹیوں کی تقسیم کا فارمولا تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.