غزہ، تجارتی مقاصد کیلئے کھودی گئی سرنگ کے حادثے میں 8فلسطینی زخمی ہوگئے

جمعرات 9 مارچ 2017 14:37

غزہ، تجارتی مقاصد کیلئے کھودی گئی سرنگ کے حادثے میں 8فلسطینی زخمی ہوگئے
غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مارچ2017ء) فلسطین کے علاقے غزہ اور مصر کی سرحد پرتجارتی مقاصد کیلئے کھودی گئی ایک سرنگ میں حادثے کے دوران 8فلسطینی زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق گزشتہ شب غزہ اور مصرکی درمیانی سرحد تجارتی مقاصد کیلئے کھودی گئی سرنگ میں فلسطینی مزدور کام کررہے تھے اچانک سرنگ میں ایک تودہ گر پڑا۔ اس حادثے کے نتیجے میں 8شہری زخمی ہوئے ہیں۔ امدادی کارکنوں نے فوری کارروائی کرکے زخمیوں کو نکال لیا۔مقامی فلسطینی شہریوں کا کہنا ہے کہ 8فلسطینی مزدور سرنگ میں دم گھٹنے اور ملبہ گرنے سے زخمی ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :