Live Updates

عمران خان میرا لیڈر اور فخر ہے‘ میرے لیڈر کو گالی دی گئی، غداری کا فتویٰ لگایا گیا‘ عمران خان سے متعلق ایسا لہجہ برداشت نہیں کریں گے، پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی مراد سعید کی میڈیا سے گفتگو

جمعرات 9 مارچ 2017 15:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 مارچ2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی مراد سعید نے کہا ہے کہ عمران خان میرا لیڈر اور فخر ہے‘ میرے لیڈر کو گالی دی گئی اور غداری کا فتویٰ لگایا گیا‘ عمران خان سے متعلق ایسا لہجہ برداشت نہیں کریں گے۔ جمعرات کو پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد سعید نے کہا کہ رانا ثناء الله نے کہا کہ جدھر پختون ہیں ادھر کارروائی کریں گے۔

(جاری ہے)

جاوید لطیف نے میرا ہاتھ پکڑ کر کہا کہ میں نے آپ کو نہیں اپ کے لیڈر کو غدار کہا۔ سپیکر قومی اسمبلی کو معاملے کی تحقیقات کرنا ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ میرے لیڈر کو گالی دی اور ساتھ غداری کا فتویٰ لگایا۔ اس کے بعد دونوں اطراف سے لڑائی شروع ہوئی جاوید لطیف نے گالی دی۔ میں گالی نہیں دے سکتا عمران خان میرا لیڈر اور فخر ہے ہمیں دوبارہ جواب دینے کا موقع نہیں دیا گیا۔ عمران سے متعلق ایسا لہجہ برداشت نہیں کریں گے۔ (ن غ)
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات