جھوٹے انٹرنیٹ اشتہاروں کی اشاعت پر چینی سرچ انجن آپریٹوں کو بھاری جرمانے

جمعرات 9 مارچ 2017 16:48

جھوٹے انٹرنیٹ اشتہاروں کی اشاعت پر چینی سرچ انجن آپریٹوں کو بھاری ..
شنگھائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 مارچ2017ء) چین کے دو ممتاز سرچ انجن آپریٹروں بائیدو اور سوگویو کو جمعرات کو بلالائسنس میڈیکل سروسز اور نجی کمپنیوں کیلئے بغیر چیک شدہ اشتہارات کی اشاعت میں ان کی لاپروائی پر جرمانہ عائد کیا تھا ،یہ جرمانے جھوٹے اور غیر قانونی اشتہارات کی اشاعت کے الزام پر شنگھائی صنعتی و تجارتی بیور و کی طرف سے عائد کئے گئے ہیں ، بائیدو کو 28ہزار یوآن (4000امریکی ڈالر ) جرمانہ کیا گیا کیونکہ یہ بعض اہم ورلڈ سرچز کے ساتھ نجی ہسپتال گروپوں کے تجارتی اشتہارات سے منسلک ہے ، اس نے ایسی میڈیکل سروسز کی طرف اشارہ کیا جس کے ہسپتال اہل نہیں ہیں ، ہسپتالوں کو بھی 46ہزار یوآن تک کا جرمانہ کیا گیا ، سوگو یو کو ایک کمپنی جس کا کاروباری لائسنس ختم کر دیا گیا تھا کیلئے جھوٹے پیغامات والا اشتہارات چلانے پر 10300یوآن جرمانہ کیا گیا ،مشتہرین اپنے اشتہارات کو انجنوں کے ذریعے سرچ نتائج پر سر فہرست رکھنے کے لئے اربوں یوآن خرچ کرتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :