انڈر23 خیبرپختونخوا گیمز پشاور ریجن میں مردوں کے مقابلے شروع ہوگئے

باضابطہ افتتاح صوبائی وزیر اطلاعات مشتا ق غنی نے کیا ، افتتاحی روز پشاور کی برتری

جمعرات 9 مارچ 2017 16:56

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مارچ2017ء) انڈر23 خیبرپختونخوا گیمز کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ پشاورمیں مردوں کے انٹر ڈسٹرکٹ مقابلے قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاورمیں شروع ہوگئے ، گیمز میں ڈسٹرکٹ پشاور ، ڈسٹرکٹ نوشہرہ اور ڈسٹرکٹ چارسدہ کے پانچو سے زائد کھلاڑی پندرہ مختلف گیمز میں مد مقابل ہونگے ۔ گیمز کا باضابطہ افتتاح صوبائی وزیر اطلاعات مشتاق غنی نے کیا ان کے ہمراہ ڈائریکٹر یس سپورٹس رشیدہ غزنوی ، ڈائریکٹر آپریشن طارق محمود ، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ سید ثقلین شاہ ، سابق ورلڈ چیمپئن قمرزمان ، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر سلیم رضان ، ڈی ایس او ذاکر الله، جعفر شاہ ، ذوالفقاربٹ ، کفایت الله، مسعود احمد، تاج محمد خان ، عبدالقیوم ،ضیاء الرحمان بنوری سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں ۔

(جاری ہے)

افتتاحی روز رسہ کشی میں پشاور نے چارسدہ کو دو صفر سے شکست دی اس سے قبل چارسدہ نے نوشہرہ کو دو صفر سے ہرایا ، ٹیبل ٹینس میں پشاور نے چارسدہ کو تین صفر سے شکست اس موقع پر ڈائریکٹر سپورٹس طارق محمد نے انعامات تقسیم کئے جبکہ ہاکی افتتاحی میچ میں نوشہرہ نے چارسدہ ڈسٹرکٹ کو چھ صفر سے مات دی ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خیبرپختونخواحکومت کے ترجمان مشتاق احمدغنی نے کہاہے کہ نوجوانوں کوکسی صورت فراموش نہیں کیاجاسکتا،یہی وجہ ہے کہ ہماری حکومت نے نوجوانوں کیلئے یوتھ پالیسی بنائی ،صوبے میں باصلاحیت کھلاڑیوں کوسامان کی فراہمی کیساتھ ساتھ دیگرسہولیات بھی دئیے جارہے ہیںیہی وہ تبدیلی ہے جسکانعرہ عمران خان نے لگایاتھا۔

وہ قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاورمیں ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام انڈر23میل گیمز2017ء کے افتتا ح تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔ افتتاح کے موقع پرغبارے اور کبوتر ہوا میں چھوڑے گئے ‘ مقابلوں کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیاگیا جس کے بعد قومی ترانہ پیش کیاگیا‘ تینوں دستوں نے بینڈ کی خوبصورت دھن کے ساتھ مارچ پاسٹ کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشتاق احمدغنی نے کہاکہ آج انکے لئے انتہائی خوشی کادن ہے کہ صوبے نوجوان جوش وجذبے کیساتھ کھیل کھودمیں حصہ لے رہے ہیں اس لئے صوبائی حکومت بھی صوبے کے نوجوانو پربھرپورتوجہ دے رہی ،کھیلو ں کے فروغ کیلئے صوبے میں تحصیل کی سطح پرگرائونڈزکی تعمیرکیساتھ ساتھ کھلاڑیوں کوسامان کی فراہمی بھی کی جارہی ہے جبکہ سکولوں میں گرائونڈزکی حالت کوبہتربنانے پرکام جاری ہے اس کیلئے ہرسکول کوسالانہ فنڈزدئیے جارہے ہیں ۔

اس موقع پرانہوں نے خیبرپختونخواانڈر23میل گیمزکاباقاعدہ افتتاح بھی کیاجودوروزتک جاری رہیں گے جس میں 15مختلف گیمزمیں پشاورریجن چارسدہ،نوشہرہ اورپشاورسے مجموعی طورپر540کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں ۔