جمشید دستی کی عوا می را بطہ مہم

اپنے انتخابی حلقے میں چائے بنا کر لوگو ں کو پیش کر نا شروع کر دی

جمعرات 9 مارچ 2017 17:28

مظفر گڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مارچ2017ء) شہرت حاصل کرنے کا انوکھا طریقہ ، ارشد چائے والے کے بعد جمشید دستی نے بھی چائے بنانا شروع کردی ، لڑکے اور لڑکیاں سلفیاں بنواتے رہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مظفر گڑھ کے حلقہ این اے 178سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہونے والے جمشید دستی نے لوگوں کو چائے پلانا شروع کر دی ، اپنے انتخابی حلقے میں انہوں نے عوامی رابطہ مہم شروع کر دی ہے جس دوران جمشید دستی نے ایک ڈھابے پر جا کر چائے بنائی اور لوگوں کو خود پیش کی ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جمشید دستی کو چائے بناتا دیکھ کر لوگوں کا رش لگ گیا جنہوں نے ان کی ویڈیو بھی بنائی اورمتعدد لڑکے اور لڑکیوں نے سیلفیاں بھی لیں ۔

متعلقہ عنوان :