کوکین استعمال :عدالت نے 2 غیر ملکیوں کو پانچ ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنادی

جمعرات 9 مارچ 2017 19:07

کوکین استعمال :عدالت نے 2 غیر ملکیوں کو پانچ ہزار روپے جرمانہ کی سزا ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مارچ2017ء) کوکین استعمال کرنے کے الزام میں دھرے گئے دو غیر ملکی باشندوں کو ضلعی عدالت اسلام آباد نے پانچ ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنا دی، تفصیلات کے مطابق تھانہ اے این ایف نارتھ نے کوکین استعمال کرنے کے جرم میں دھرے گئے دو نائجیرین باشندوں نانچی رکی اور فتائی کو سول جج رسول بخش میرجت کی عدالت میں پیش کیا، سماعت کے دوران فاضل جج نے گیر ملکی باشندوں کے خلاف منشیات استعمال کرنے کا جرم ثابت ہونے پر انہیں پانچ ہزار روپے فی کس جرمانہ کی سزا سنا دی، واضح رہے کہ اسلام آباد میں مقیم نائیجریا کے ان دو باشندوں کو اینٹی نارکو ٹیکس فورس کے اہلکاروں نے گرفتار کر کہ ان کے قبضہ سی5گرام کوکین برآمد کی تھی، علاوہ ازیں ایڈیشنل سیشن جج شاہ رخ ارجمند نے بھی ایک منشیات فروش کو 25دن قید اور 2 ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنا دی، ملزم شاہد محمود کے خلاف تھانہ کھنہ پولیس نے زیر دفعہ9-bکے تحت مقدمہ درج کر رکھا تھا۔

وقار/عدنان)

متعلقہ عنوان :