سابق نگراں وزیر اعظم محمد میاں سومرو تاجروں کے پاس پہنچ گئے

تجاوزات کے نام پر شہریوں کو تنگ کیاجارہاہے‘محمد میاںسومرو کا تاجروں سے اظہاریکجہتی

جمعرات 9 مارچ 2017 20:34

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 مارچ2017ء) سابق نگراں وزیراعظم تاجروں کے پاس پہنچ گئے یکجہتی کا اظہار شہریوں سے ناانصافی نہیں ہونے دیںگے :محمد میاںسومروتفصیلات کے مطابق سابق نگراں وزیر اعظم محمد میاں سومرو جیکب آباد آمد کے ساتھ ہی تاجروں کے پاس پہنچ گئے۔ ان کے ہمراہ سردارزادہ مولابخش سومرو،میرانورخان سومروبھی تھے محمد میاں سومرونے تاجروں سے ملاقات کرکے یکجہتی کااظہارکیا ملاقات میں حاجی دیدارعلی لاشاری،حاجی یوسف میمن ،احمد علی بروہی ،لعل چند سیتلانی اوردیگر رہنمائ موجودتھے اس موقع پر محمد میاںسومرونے کہاکہ تجاوزات کے نام پر شہریوں کو تنگ کیاجارہاہے۔

(جاری ہے)

چھپرے تجاوزات کے کون سے زمرے میں آتے ہیں انہوںنے تاجروں کو مشورہ دیاکہ تجاوزات کے نام پر انتظامیہ کی طرف سے کیے گئے نقصان کے خلاف سیشن جج جیکب آبادکی عدالت میں درخواست داخل کی جائے کہ سپریم کورٹ کے حکم کا جیکب آبادمیں غلط استعمال کیاجارہاہے پسند اورناپسندکی بنیادپر کاروائی کی جارہی ہے شہریوں کو ہراساں کی جارہاہے 52سینٹی گریڈ کی جیکب آبادمیں ہونے والی گرمی میں چھپرے سے سوا لوگ کیسے رہ سکتے ہیں عدالت اس کاازالہ کرے گی انہوں نے کہاکہ میں شہریوں کے ساتھ ہوں کوئی زیادتی نہیں ہونے دی جائے گی پہلے سرکاری پلاٹوں پرقبضے ختم کیے جائیں غریب شہریوں کو تنگ کرنا بند نہ کیاگیاتو عدالت سے رجوع کریں گے بعدازاں محمد میاںسومرونے تحریک انصاف کے میرراجہ جکھرانی سے گھر جاکر بیٹے کی وفات پر فاتحہ خوانی کی

متعلقہ عنوان :