پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام ہسپتالوں میں میڈیکل سٹاف کو حادثاتی سوئی لگ جانے کی صورت میں ایمر جنسی ادویات فراہم کر رہا ہے، ڈاکٹر عدنان ظفر

جمعرات 9 مارچ 2017 20:39

لاہور۔9 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مارچ2017ء) پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام صوبہ بھر میں ضلع اور تحصیل کے تمام ہسپتالوں میں میڈیکل سٹاف کو حادثاتی سوئی لگ جانے کی صورت میں ایمر جنسی ادویات فراہم کر رہا ہے ۔ یہ بات پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام اور پنجاب ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام کی مشتر کہ میٹنگ میں بتائی گئی جس کی صدارت ایڈیشنل سیکرٹری (ایڈمن)، پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر، ڈاکٹر عدنان ظفر نے کی۔

ڈاکٹر عدنان ظفر نے کہا-’’ حادثاتی سوئی چبھنے سے ایچ آئی وی کے خطرے کو ممکنہ حد تک کم کرنے کے لئے تمام ڈی ایچ کیوز اور ٹی ایچ کیو ہسپتالوںمیںپی ای پی ادویات فراہم کر رہے ہیں۔ ان تمام ادویات کی اہم مراکز پر موجودگی یقینی بنا ئی جا رہی ہے ہے ۔

(جاری ہے)

-‘‘پی ای پی ادویات کی موجودگی لیبارٹریز اور ڈائیگناسٹک سنٹرز جیسی تمام جگہوں پراہم ہے --۔

پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام کی تکنیکی ٹیم نے اجلاس میں بتایا کہ سوئی چبھنے پر مذکورہ دوائی کی دو گولیاں فوری طور پر لینے کی ہدایات دی جاتی ہیں، جبکہ مزید علاج کے لئے پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام سے رابطہ کیا جا تا ہے ۔ اجلاس میں مزید بتایا گیا کہ ہیئر ڈریسرز، سیلونز اور بیوٹی پارلرز کی رجسٹریشن اپریل کے پہلے ہفتے میں شروع ہو جائے گی۔ ایڈیشنل سیکرٹری (ایڈمن) نے مزید کہا کہ رجسٹریشن کا آغاز لاہور سے کیا جائے گا جس کا دائرہ کاربعد میں پورے پنجاب تک پھیلا دیا جائے گا-

متعلقہ عنوان :