ینگسن آباد اور مارٹن پور کو پختہ سڑک سمیت سوئی گیس کی فراہمی کے لیے ہر ممکن کوشش کروں گا،خلیل طاہر سندھو

جمعرات 9 مارچ 2017 20:41

لاہور۔9 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مارچ2017ء) کرسچیئن کمیونٹی کے مسائل کا حل میری اولین ترجیح ہے اس مقصد کے لیے گھر گھر جاکر میں ان کی شکایات سن رہا ہوں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر برائے انسانی حقوق و اقلیتی امور خلیل طاہر سندھو نے گذشتہ روز ضلع ننکانہ میں کرسچئین کمیونٹی کے مشہور گائوں مارٹن پور اور ینگسن آباد میں --"سرینگسن"کی ڈیڑھ سو سالہ تقریبات کے موقع پر خطاب کے دوران کیا۔

صوبائی وزیر نے عوامی مطالبے پر کہا کہ ینگسن آباد اور مارٹن پور کو پختہ سڑک سمیت سوئی گیس کی فراہمی کے لیے بھی ہر ممکن کوشش کروں گا۔ دریں اثناء صوبائی وزیر نے دعائیہ تقریب میں بھی شرکت کی اور ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے دعاکی۔صوبائی وزیر نے کرسچئین کمیونٹی کے مسائل بھی سنے اور موقع پر ہدایات جاری کیں۔

متعلقہ عنوان :