کرک میں طوفانی بارش، ژالہ باری نے تباہی مچا دی

جمعرات 9 مارچ 2017 23:42

کرک۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مارچ2017ء) ضلع کرک میں طوفانی بارش، ژالہ باری نے تباہی مچا دی، فصلیں تباہ، تخت نصرتی کرک ، بانڈہ دائود شاہ میں چار دیواریاں گر گئیں، بجلی پولز اُکھڑ گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز بعد از سہ پہر اچانک طوفانی بارش تیز آندھی اور ژالہ باری نے ضلع بھر کے مختلف علاقوں تخت نصرتی، صابر آباد، اور ونکی سراج خیل کرک شہر رحمت آباد، عیسک چونترہ میں تباہی مچا کر کھڑی فصلیں اور پھلدار پھول دار پودوں میں تباہی مچادی، درخت تنوں اور بجلی پولزاکھڑ گئے، موصلاتی اور نچلی نظام درہم برہم ہو گیا، اکثریتی علاقوں میں تیز آندھی کے چلنے سے گھروں اور عمارات کی چار دیواریاں گہر گئی، درجنوں مویشی جو پہاڑوں میں چھر انے کیلئے گئے تھے ژالہ باری سے شدید زخمی ہو گئے، بعض علاقوں میں چار دیواریاں گہرنے سے زخمیوں کابھی اندیشہ ظاہرکیا جا تا ہے، آخری اطلاع ملنے تک ژالہ بھاری اور تیز بارش کا سلسلہ مختلف علاقوں میں جاری تھا۔