ضلعی انتظامیہ ٹس سے مس نہیں ،لوکل انڈسٹریز کے متاثرین اور مزدورکے ساتھ ظلم و بربریت کی انتہا کی جارہی ہے

دیامر بھاشا ڈیم کی زد میں آنے والی لوکل انڈسٹریز اور ووڈ کیبن کی سروے ،پیمائش اور ایوارڈ نہ بنائے جانے پرمالکان ووڈ انڈسٹری و لیبرز کی پریس کانفرنس

جمعرات 9 مارچ 2017 23:43

چلاس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 مارچ2017ء) دیامر بھاشا ڈیم کی زد میں آنے والی لوکل انڈسٹریز اور ووڈ کیبن کی سروے ،پیمائش اور ایوارڈ نہ بنائے جانے پرمالکان ووڈ انڈسٹری و لیبرز نے چلاس پریس کلب میں ضلعی انتظامیہ اور ڈپٹی کمشنر کے خلاف پُرہجوم پریس کانفرنس کیا ۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے متاثرین لوکل انڈسٹری کے زمہ داروں عبدالہادی،جان محمد،سعید،زربیان،عبدالمالک،فضل رحمن،قیوم اور چوہدری گوریس ودیگر نے کہا کہ چلاس کی لوکل انڈسٹری خاص کر ووڈ کیبن کی پیمائش سے متعلق واپڈا کی طرف سے واضح احکامات اور تمام تر قانونی کارروائی مکمل ہونے کے باوجود ضلعی انتظامیہ ،کلکٹر ڈیم اور ان کی نچلی سٹاف کی ہٹ دھرمی اور تاخیری حربوں کی وجہ سے اب تک لوکل انڈسٹری اور ووڈ کیبن جو کہ دیامر ڈیم کے زد میں آکر متاثر ہورہے ہیں کی پیمائش نہیں کی جارہی ہے اور انتظامیہ ایوارڈ بنانے سے مکمل طور پر منحرف ہے ۔

(جاری ہے)

متاثرین نے کئی دفعہ ضلعی انتظامیہ اور کلکٹر ڈیم کو لوکل انڈسٹریز کی سروے اور پیمائش کرنے کیلئے درخواست دے چکے ہیں ،لیکن ضلعی انتظامیہ ٹس سے مس نہیں ہے اور لوکل انڈسٹریز کے متاثرین اور مزدورکے ساتھ ظلم و بربریت کی انتہا کی جارہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے آج سے کئی ماہ پہلے ووڈ انڈسٹری کی پیمائش اور سروے کیلئے ایک کمیٹی بنائی تھی ،لیکن اُس کمیٹی کی رپورٹ کو منظر عام نہیں لایا گیا اور کلکٹر دیامر ڈیم اس حوالے سے کسی قسم کے اقدامات اُٹھانے سے قاصر نظر آرہے ہیں اور متاثرین کو اپنی آفس کے چکر لگاواکر ٹائم پاس کررہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی ،چیف سیکرٹری اور چیرمین واپڈا نوٹس لیکر متاثرین لوکل انڈسٹری کے مسائل حل کریں اور ووڈ کیبن کی سروے اور پیمائش کرانے کیلئے ضلعی انتظامیہ کو ہنگامی بنیادوں پر احکامات جاری کریں ۔

متعلقہ عنوان :