پی ٹی اے کا متنازع مواد بلاک کرنے کیلئے فیس بک انتظامیہ سے رابطہ، سماجی ویب سائیٹ انتظامیہ کی گستاخانہ اور متنازع موادہٹائے جانے کی یقین دہانی

جمعرات 9 مارچ 2017 22:51

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 مارچ2017ء) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی ای) نے متنازع مواد بلاک کرنے کیلئے فیس بک انتظامیہ سے رابطہ کر لیا ، انتظامیہ نے فیس بک سے گستاخانہ اور متنازع موادختم کرنے کی یقین دہانی کروا دی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پی ٹی اے نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے متنازع مواد کے معاملے پر دیے گئے احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے جمعرات کو فیس بک انتظامیہ سے رابطہ کر لیا ۔ پی ٹی اے ذرائع کے مطابق فیس بک نے متنازع اور توہین آمیز مواد ہٹانے کے لئے تعاون کا یقین دلایا ہے ۔ (ار)

متعلقہ عنوان :