جرمن اپوزیشن کا سی آئی اے کے جاسوسوں کو ملک سے نکالنے کا مطالبہ

جمعہ 10 مارچ 2017 09:51

جرمن اپوزیشن کا سی آئی اے کے جاسوسوں کو ملک سے نکالنے کا مطالبہ
برلن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مارچ2017ء) جرمنی میں سی آئی اے کی جاسوسی کے بارے میں ویکی لیکس کے انکشافات کے بعد جرمنی کی اپوزیشن جماعت نے ملک سے جاسوسوں کو نکالے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔رویٹرز کی رپورٹ کے مطابق ویکی لیکس کے انکشاف میں کہا گیا ہے کہ فرانکفرٹ میں امریکی قونصل خانے کی بیشتر سرگرمیاں خاص طور سے جرمنی کی اقتصادی جاسوسی سے متعلق رہی ہیں۔

(جاری ہے)

اس انکشاف کے بعد جرمنی کی بائیں بازو کی حزب اختلاف کی جماعت نے برلن حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جرمنی میں سفارتکاروں کے بھیس میں سرگرم امریکی جاسوسوں کو ملک سے باہر نکالے۔دوسری جانب جرمنی کے اٹارنی جنرل نے اعلان کیا ہے کہ موجودہ قرائن اور واضح جرائم کے پیش نظر اس سلسلے میں باضابطہ طور پر تحقیقات کی جائیں گی۔واضح رہے کہ ویکی لیکس نے سی آئی اے کی جاسوسی کے طریقوں کے بارے میں آٹھ ہزار سے زائد دستاویزات جاری کی ہیں۔