دہشتگردی کے ہر واقعہ کو مدرسوں کے ساتھ جوڑنا مناسب نہیں ، جس پارٹی کا سربراہ جلسوں میں لڑائی جھگڑے اور گالی گلوچ کی تربیت کرتا ہے اس کے کارکن ایسے ہی کریں گے، وفاقی وزیر ہائوسنگ و تعمیرات اکرم خان درانی کی میڈیا سے گفتگو

جمعہ 10 مارچ 2017 14:18

دہشتگردی کے ہر واقعہ کو مدرسوں کے ساتھ جوڑنا مناسب نہیں ، جس پارٹی کا ..
اسلام آباد ۔ 10مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مارچ2017ء) وفاقی وزیر ہائوسنگ و تعمیرات اکرم خان درانی نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے ہر واقعہ کو مدرسوں کے ساتھ جوڑنا مناسب نہیں ، کل کے واقعہ پر شرمند ہیں جس پارٹی کا سربراہ جلسوں میں لڑائی جھگڑے اور گالی گلوچ کی تربیت کرتا ہے تو کارکن ایسے ہی کریں گے ۔ جمعہ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے سوشل میڈیا کے حوالے سے بیان سے متفق ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ملک میں دہشتگردی کے ہر واقعہ کو مدارس کے ساتھ جوڑنا مناسب نہیں کچھ لوگ بیانات دیکر ملک میں بدامنی کی فضاء پیدا کر رہے ہیں ۔ وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ جس پارٹی کا لیڈر جلسوں میں لڑائی جھگڑے اور گالی گلوچ کی تربیت کرتا ہے تو ان کے کارکنوں سے اس طرح کی توقع کی جاسکتی ہے انہوں نے کہا کہ سپیکر کو اس طرح کے واقعات کا فوری نوٹس لینا چاہئے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پانامہ کسی کی سماعت مکمل ہوچکی ہے اور اب عدالت عظمیٰ کے فیصلے کا انتظار کرنا چاہئے۔

متعلقہ عنوان :