سندھ سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے انتخابات کل ہوں گے

جمعہ 10 مارچ 2017 16:20

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مارچ2017ء) پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر خواجہ ادریس حیدر اور سندھ اولمپکس ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری احمد علی راجپوت کی نگرانی میں اگلے چار سال کیلئے سندھ سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے انتخابات کل ہفتہ کو منعقد ہوں گے۔

(جاری ہے)

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق گذشتہ 3 ماہ میں قائم مقام چیئرمین عابد علی ایڈووکیٹ، صدرحاجی محمد عارف بلوچ اور جنرل سیکرٹری کلیم اعوان نے تاریخ ساز سائیکل ریسوں کا انعقاد کیا ہے جس میں لاکھوں روپے کے نقد انعامات پوزیشن ہولڈرز سائیکلسٹس میں تقسیم کئے جا چکے ہیں، یہ تینوں امیدوار انہی عہدوں کے امیدوار ہیں۔

متعلقہ عنوان :