بحریہ ٹائون کا رضاکارانہ طور پر کراچی سے کچرا اٹھانے کا اعلان

کچرا اٹھانے پر سندھ حکومت سے ایک روپیہ بھی نہیں لیں گے، ملک ریاض

جمعہ 10 مارچ 2017 17:29

بحریہ ٹائون کا رضاکارانہ طور پر کراچی سے کچرا اٹھانے کا اعلان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 مارچ2017ء) بحریہ ٹائون نے رضاکارانہ طور پر کراچی سے کچرا اٹھانے کا اعلان کر دیا جبکہ چیئرمین بحریہ ٹائون ملک ریاض نے کہا ہے کہ پیر سے کچرا اٹھانا شروع کر دیں گے ۔ تاہم سندھ حکومت سے ایک روپیہ بھی نہیں لیں گے ۔

(جاری ہے)

ملک ریاض نے جمعہ کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم رضاکارانہ طور پر کراچی سے کچرا اٹھانے کے لئے تیار ہیں اور بحریہ ٹائون انتظامیہ نے بھی اس حوالے سے وزیر اعلی سندھ سے کراچی سے کچرا اٹھانے کے لئے باضابطہ اجازت دینے کی درخواست کی ہے تاکہ باقاعدہ کام کا آغاز کر دیا جائے ۔

انہوں نے کہاکہ ہم پیر کے روز سے کچرا اٹھانے پر کام شروع کر دیں گے البتہ سندھ حکومت جہاں سے کہے گی کچرا اٹھائیں گے اور پھر لوگ جا کر وزٹ کریں کہ کتنا فرق آیا ہے تاہم اس کام کے لئے ہم سندھ حکومت سے ایک روپیہ بھی نہیں لیں گے بلکہ یہ تمام کام بحریہ ٹائون کی طرف سے رضاکارانہ طور پر کیا جائے گا ۔ (جاوید)

متعلقہ عنوان :