افغان سکیورٹی فورسز اور نیٹو افواج کیمشترکہ کاروائیاں ، داعش کی55جنگجووں ہلاک، متعدد زخمی

جمعہ 10 مارچ 2017 18:04

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 مارچ2017ء) افغانستان میں ملٹری ہسپتال پر حملے کے بعدافغان سکیورٹی فورسز اور نیٹو افواج کی فوجی مشترکہ کاروائیوں میں داعش کی55جنگجووں ہلاک، متعدد زخمی ہو گے ۔ افغان میڈیا کے مطابق افغانستان میں ملٹری ہسپتال پر حملے کے بعد افغان سکیورٹی فورسز اور نیٹو افوا ج کی مختلف علاقوں میں فضائی اور زمینی کاروائیوں میں داعش سے تعلق رکھنے والے 55جنگجووں کو ہلاک کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

افغانستان کے جنوبی علاقے میں نیٹوفورسزکی کاروائی میں 20طالبان ہلاک ہوگئے ہیں۔ گورنر ننگر ھار کے ترجمان عطااللہ کا کہنا ہے کہ افغان نیشنل سکیورٹی فورسز نے مشرقی ننگرھار صوبے کے مختلف علاقوں میں کاروائیاں کیں جن میں داعش سے تعلق رکھنے والے ملکی وغیر ملکی55جنگجووں کو ہلاک کیا گیا ہے ۔گزشتہ روز نیٹو کے جنگی طیاروں نے قندھار میں طالبان کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 20طالبان ہلاک او ر متعدد زخمی ہوگئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :