زیورِ تعلیم پروگرام کے تحت جنوبی پنجاب کے 16اضلاع میں خدمت کارڈز کے اجراء کا فیصلہ
خدمت کارڈز کے اجراء کا مقصد بے وسیلہ گھرانوں کی بچیوں کو زیورِ تعلیم سے آراستہ کرنا ہے، رانا مشہود
جمعہ 10 مارچ 2017 18:32
(جاری ہے)
صوبائی وزیر رانا مشہود نے بتایا کہ--’’زیورِ تعلیم پروگرام‘‘ کا آغاز مظفر گڑھ، ڈی جی خان، راجن پور، رحیم یار خان،بہاولپور، بہاولنگر، لودھراں، وہاڑی، خانیوال، بھکر، چنیوٹ، جھنگ، لیہ، پاکپتن، اوکاڑہ اور قصور میں کیا جا رہا ہے،ہمارا مقصد دور دراز اور پسماندہ علاقوںکی لاکھوں بچیوں کو حصول علم کے قابل بنانا ہے،اس پروگرام کے تحت طالبات کے والدین کو خدمت کارڈ جاری کئے جائیں گے۔
خدمت کارڈ کے ذریعے طالبہ کے اکا ئونٹ میں ماہانہ 1000روپے ٹرانسفر کیے جائیں گے،محکمہ سکولز ایجوکیشن نے 16اضلاع کے 2977سکولوں کی 4لاکھ 61ہزار سے زائد طالبات کا ریکارڈ حاصل کر لیا ہے۔ ان اضلاع میں محکمہ سکولز ایجوکیشن کے تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم چھٹی تادسویں جماعت کی طالبات اس مفید پروگرام سے مستفید ہوں گی،صوبائی وزیررانا مشہود نے بتایا کہ اس پروگرام کا افتتاح وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کریں گے۔ فروغ تعلیم کی غرض سے جاری کیا جانے والا خدمت کارڈ پراجیکٹ وزیر اعلیٰ شہباز شریف کا انقلابی منصوبہ ہے جس کے توسط سے دوردراز علاقوں کے لاکھوں گھرانوں میں علم کا اجالا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے نوجوان ہمارا مستقبل ہیںان کی بہترین تعلیم و تربیت اور صحیح خطوط پر آبیاری میں ملک کی ترقی مضمر ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم محمد دین کی درخواست ضمانت خارج کردی
-
بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
-
رمضان شوگر مل کیس: حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور
-
چیف جسٹس پاکستان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثا کو انصاف دلوائیں : خرم نوازگنڈاپور
-
نوازشریف کے دیرینہ ساتھی مرزا آصف بیگ انتقال کرگئے
-
اوکاڑہ گھریلو ملازمہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل
-
عوام بے خوابی سے بچنے کیلئے چائے کا بائیکاٹ کریں،عبد الرحیم جانو
-
لانڈھی دھماکا، وزیر ِداخلہ سندھ کا پولیس کیلئے انعام و اسناد کا اعلان
-
لانڈھی دھماکے کا زخمی دم توڑ گیا، دوسرا وینٹی لیٹر پر منتقل
-
لاہور : تین سرکاری ہسپتالوں کیلئے اربوں روپے کا بجٹ جاری
-
پرائیویٹ اسکیم کے تحت حجاج اکرام کی بکنگ تاحال جاری ہے ختم نہیں ہوئی،طاہر محمود اشرفی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.