اسلام آباد ہائی کورٹ نے بین الاقوامی انسانی سمگلر کو واپس تھائی لینڈ بھیجنے کا حکم دے دیا

جمعہ 10 مارچ 2017 18:35

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 مارچ2017ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے بین الاقوامی انسانی سمگلر کو واپس تھائی لینڈ بھیجنے کا حکم دے دیا،ملزم کوجرم ثابت ہونے پر سات سال کی سزاسنائی گئی تھی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جعلی پاکستانی شہریت کے حامل بین الاقوامی سمگلر ابراہیمککو کے کیس کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے کی،اسلام آباد ہائی کورٹ نے جعلی پاکستانی شہریت کے حامل بین الاقوامی انسانی سمگلر ابراہیم ککوکو واپس تھائی لینڈ بھیجنے کا حکم دے دیا، عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے ملزم کو تین ماہ کے اندر واپس تھائی لینڈ بھیجنے کا حکم دے دیا،واضح رہے کہ ابراہیم ککو انسانی سمگلنگ ثابت ہونے پر تھائی لینڈ کی جیل میں سزا کاٹ رہا تھا ابراہیم ککو برما کا شہری ہے اورجعل سازی سے پاکستانی شہریت حاصل کر کے پاکستان پہنچا تھا جس کے باعث سپیشل جج سنٹرل ملک نذیر نے جرم ثابت ہونے پر ابراہیم ککو کو سات سال قید کی سزا سنائی تھی۔

متعلقہ عنوان :