انجینئرامیرمقام کا ایس این جی پی ایل مردان دفترکادورہ،سوئی گیس صارفین کے الجھنوں کوسلجھانے کی ہدایت

جمعہ 10 مارچ 2017 20:13

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مارچ2017ء) وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے ایس این جی پی ایل مردان دفترکا اچانک دورہ کیا، سوئی گیس صارفین کے الجھنوںکوفی الفورسلجھانے کی ہدایت کی،ہم سب کا مقصد عوام کو بلاامتیاز ریلیف دینااورسہولیات بہم پہنچاناہے۔انہوںنے متعلقہ حکام کو کم دبائو کامسئلہ ترجیحی بنیادوںپرحل کرنیکی بھی ہدایت کی،دفترمیںموجودکئی صارفین اورسائلین کیساتھ ملاقات کی اورانکے مسائل موقع ہی پر حل کرنے کی ہدایت دیں۔

(جاری ہے)

بعدازاںانجینئرامیرمقام نے مردان یجن افسران کے اجلاس کی صدارت کی جس میںوزیراعظم کے مشیرکومردان،نوشہرہ،صوابی اورملاکنڈڈویژن میںجاری ترقیاتی سکیموںکے حوالے سے مفصل بریفنگ بھی دی۔اس موقع پرجنرل منیجرمردان ریجن تاج علی بھی موجود تھے۔وزیراعظم کے مشیرنے سوئی گیس کے جاری منصوبوںپرکام برق رفتاری سے پائیہ تکمیل تک پہنچانے جبکہ مردان سوات12انچ پائپ لائن پرتین مختلف مقامات پربھی کام شروع کرنے کی احکامات دیتے ہوئے کہاکہ سوئی گیس کے ثمرات سے عوام الناس کومستفید کرنے کیلئے ترقیاتی کاموںکوبروقت مکمل کیاجائے۔

متعلقہ عنوان :