پو لیس سکو ل آف پبلک ڈس آرڈر اینڈ رائٹ منیجمنٹ مردان پو لیس کی ٹریننگ میں اہم کر دار ادا کر رہا ہے، امیر حیدر خان ہوتی

جمعہ 10 مارچ 2017 22:13

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 مارچ2017ء) پولیس سکول آف پبلک ڈس آرڈر راینڈ رائٹ منیجمنٹ مردان میں ایک تقریب منعقد ہوئی جسمیں سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اور موجود ممبر قومی اسمبلی امیر حیدر خان ہوتی مہمان خصوی تھے۔ مہما ن خصو صی سا بق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا امیرحیدر خا ن ہو تی نے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف خیبر پختون خواہ پو لیس کی بیش بہا قر با نیا ں ہیں انہو ں نے مزید کہا کہ پو لیس سکو ل آف پبلک ڈس آرڈر اینڈ رائٹ منیجمنٹ مردان کا قیام ایک قا بل ستا ئش قدم ہے۔

یہ سکو ل پو لیس کی ٹریننگ میں اہم کر دار ادا کر رہا ہے۔ سکول میں شرکا ء کو رس کو دیے جا نے والی ٹریننگ سے میں کا فی متا ثر ہو ا ہو ں اور امید کر تا ہوں کہ آنے والے وقتوں میں پو لیس ہجو م کو جدید اور پیشہ وارانہ طریقوں سے ہینڈل کر سکے گی۔

(جاری ہے)

مہما ن خصو صی نے اس مو قع پہ آئی جی خیبر پختو نخوا پو لیس کی خد ما ت کا اعتراف کر تے ہو ئے کہا کہ انھوں نے ایک مختصر عرصہ میں پو لیس کو ایک جدید اور پیشہ ورفورس میں تبدیل کر دیا ۔

موجودہ دور کے تقا ضو ں کو مد نظر رکھتے ہو ئے تین سا ل کے مختصر عرصہ میں پو لیس کی استعداد بڑ ھا نے کے لیے چھ سکو ل قا ئم کیے ۔ مہما ن خصو صی نے مزید کہا کہ میں سیاست سے بالاتر ہو کر اس با ت کابر ملا اعتراف کر تا ہوں کہ پچھلے چندسا لو ں میں پو لیس کی ٹریننگ اور کا رکردگی میں بے پنا ہ اضا فہ ہو ا ہے جس کی وجہ سے صوبہ میں امن امان کی حالت بہت بہتر ہو ئی ہے ۔ جس کے لیے ہم پو لیس کی قربا نیوں کو نظر انداز نہیں کر سکتے اور ہم سب مل کر ان کی قربا نیوں کو تہہ دل سے خر اج تحسین پیش کر تے ہیں۔ آخر میں مہمان خصوصی نے کورس مکمل کرنے والے پولیس افسروںوجوانوں میں سرٹیکیٹس تقسیم کئے۔

متعلقہ عنوان :