حکومت اگلے سال تک پوری آبادی کو ٹیلی فون ، انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کر یگی

جمعہ 10 مارچ 2017 22:39

حکومت اگلے سال تک پوری آبادی کو ٹیلی فون ، انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کر ..
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مارچ2017ء) انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزیر انوشہ رحمن نے کہا ہے کہ حکومت اگلے سال تک پوری آبادی کو ٹیلی فون اور انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کرے گی اور سرکاری و نجی شراکت داری کے ذریعے یہ ہدف حاصل کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

لندن میں ڈیجیٹل ٹریڈ کانفرنس 2017 میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے پاکستان میں ٹیکنالوجی پر مبنی کاروبار اور تجارت میں براڈسپیکٹرم سرمایہ کاری کی دعوت دی۔سربراہ اجلاس میں سیاسی وٹیکنالوجی رہنمائوں ، پیشہ ورانہ افراد ، کاروباری اور تاجر شخصیات اور ماہرین تعلیم نے شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :