ایشین انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی تھائی لینڈ کے اعلیٰ نمائندہ وفد کاگریگوری ایل ایف چوئی کی سربرائی میں یونیورسٹی آف بلوچستان کا دورہ ‘وفد نے جامعہ کے وائس چانسلر ڈاکٹر جاوید اقبال سے ملاقات کی

جمعہ 10 مارچ 2017 23:29

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 مارچ2017ء) ایشین انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی(اے آئی ٹی) تھائی لینڈ کے ایک اعلیٰ نمائندہ وفد نے گریگوری ایل ایف چوئی کی سربرائی میں یونیورسٹی آف بلوچستان کا دورہ کیا ۔ وفد نے جامعہ کے وائس چانسلر ڈاکٹر جاوید اقبال سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ڈین فیکلٹیز، سینئر اساتذہ، جامعہ کے رجسٹرار اور دیگر موجود تھے۔

وفد کا دورے کا مقصد صوبائی حکومت، جامعہ بلوچستان اور اے آئی ٹی مشترکہ طور پر مختلف تعلیمی، تحقیقی سرگرمیوں کو لیڈرشپ اور اینٹرپرینیورشپ کے زریعے فروغ دینے سمیت جدید ٹیکنالوجی کے زرائع، تربیتی سرگرمیوں، اسکالرشپ پروگرامز اور مختلف شعبہ جات میں تعاون و اشتراک عمل کو بروء کار لاتے ہوئے مستقبل کے منصوبوں کو عملی جامہ پہنانا ہے۔

(جاری ہے)

وفد کو جامعہ بلوچستان کے تعلیمی سرگرمیوں ، تربیتی پروگرامز، اے آئی ٹی کے ساتھ تعلیمی سمجھوتوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اور بتایا گیا کہ جامعہ بلوچستان اور اے آئی ٹی کے ساتھ مختلف شعبوں میں اہم روابط قائم ہیں اور جامعہ کے 25سے زائد اسکالرز نے اے آئی ٹی سے پی ایچ ڈی کی ڈگری مکمل کی ہیں اور مختلف شعبوں میں ایک دوسرے کے تعاون اور اشتراک عمل سے تعلیمی ، تحقیقی اور تربیتی سرگرمیوں کو پروان چڑھایا جارہا ہے۔

اس موقع پر پروفیسر ایل ایف چوئی نے کہا کہ تھائی لینڈ اور پاکستان کے درمیان مختلف شعبوں میں مثالی روابط قائم ہیں۔ صوبہ بلوچستان کے ساتھ مختلف منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں اور جامعہ بلوچستان کے توسط سے ان منصوبوں کو مشترکہ طور پر عملی جامہ پہنایا جائے گا۔ جدید ٹیکنالوجی کے زرائع، سرمایہ کاری کے مواقع اور اعلیٰ تعلیم کے حصول کو ممکن بنانے سمیت شارٹ کورسز، مقامی زبانوں کی ترویج اور دیگر شعبہ جات میں مشترکہ طور پر تعاون و اشتراک عمل کو بروء کار لایا جائے گا۔

وائس چانسلر نے وفد کے دورہ جامعہ بلوچستان کو بڑی اہمیت کا حامل کرار دیتے ہوئے کہا کہ ایشین انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے ساتھ اعلیٰ تعلیمی منصوبوں کے مستقبل میں دور رس نتائج برآمد ہونگے۔ جس سے صوبے کے طلباء و طالبات اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے سمیت مستقبل میں خود مختیار اور کامیابیوں کے ساتھ معاشرے میں اپنا مثبت اور اہم مقام بنا سکیں گے۔

وائس چانسلر نے تھائی وفد کو جامعہ بلوچستان کی جانب سے تحائف اور شیلڈ پیش کئے۔ اس سے قبل جامعہ کے اوورک سینٹر کے زیر اہتمام لیکچر پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔ جس سے مہمان پروفیسر نے لیڈرشپ اور انٹرپینیورشپ کے حوالے سے لیکچر دی بعد ازاں فیکلٹی آف فارمیسی کے سیمینار ہال میں مشترکہ طور پر مستقبل کے تعلیمی منصوبوں کے حوالے سے مختلف رائے پیش کئے گئے جسے ایک ڈرافٹ کی شکل میں ترتیب دے کر مستقبل کے منصوبوں کو عملی جامہ پہنایا جائے گا۔