فوجی جوان سیاچن ڈیوٹی دے سکتے ہیں تو اساتذہ چند کلو میٹر دور کیوں نہیں جا سکتے

ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن حاجی محمد ابراہیم کی صحافیوں سے گفتگو

جمعہ 10 مارچ 2017 23:38

سکردو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 مارچ2017ء) ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن حاجی محمد ابراہیم نے کہا ہے کہ فوجی جوان سیاچن ڈیوٹی دے سکتے ہیں تو اساتذہ 5 ،10کلو میٹر دور کیوں نہیں جا سکتے ہیں ، ڈی سی آفس میں یوم پاکستان اور جشن نوروز کے حوالے سے ہونے والی میٹنگ کے بعد صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کے بلند ترین اور سرد ترین سیاچن پر فوجی مہینوں ڈیوٹی دے سکتے ہیں تو اساتذہ کو میدانی علاقوں میں 5/10کلو میٹر دور ڈیوٹی دینے میں کیا قباحت ہے ۔

(جاری ہے)

سیکریٹری ایجوکیشن کی جانب سے گریڈ16اور اوپر کے اساتذہ کے تبادلے روک دینے کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ محکمہ تعلیم کو ہم نے چلانا ہے اور اسی تبادلے کے حوالے سے ڈائریکٹر ایجوکیشن نے ایک کمیٹی بنائی ہے جو موجودہ تبادلوں کے حوالے سے ریویو کرے گی۔

متعلقہ عنوان :