بھارہ کہو ہائوسنگ سکیم کیلئے سابقہ دور حکومت میں9لاکھ روپے کنال سے خریدی گئی،ملحقہ اراضی اب 4لاکھ کنال کے حساب سے خرید رہے ہیں، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں6ماہ کے اندر55ہزار افراد کو سستے داموں پلاٹوں کے آفر لیٹر دے دینگے، رواں ماہ کے آخر تک مزید20ہزار کنال زمین کی خریداری مکمل کررہے ہیں، وزارت ہائوسنگ سے کرپٹ عناصر کا خاتمہ اولین ترجیح رہا اہل افراد کو تیزی سے محکمانہ ترقیاں دی جا رہی ہے، سرکاری ہائوسنگ سکیم میں میڈیا کا کوٹہ2سے بڑھا کر 3فصد کردیا گیا ہے، وزارت کے منصوبوں کو مکمل کرنے میں وزیراعظم ذاتی دلچسپی لے رہے ہیں

وفاقی وزیر ہائوسنگ اینڈ ورکس محمد اکرم خان درانی کاایپنک کی طرف سے دیئے گئے عشائیہ کی تقریب سے خطاب

جمعہ 10 مارچ 2017 21:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 مارچ2017ء) وفاقی وزیر ہائوسنگ اینڈ ورکس محمد اکرم خان درانی نے کہا ہے کہ بھارہ کہو ہائوسنگ سکیم کیلئے سابقہ دور حکومت میں9لاکھ روپے کنال سے خریدی گئی زمین سے ملحقہ زمین4لاکھ کنال کے حساب سے خرید رہے ہیں، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں6ماہ کے اندر55ہزار افراد کو سستے داموں پلاٹوں کے آفر لیٹر دے دینگے، رواں ماہ کے آخر تک مزید20ہزار کنال زمین کی خریداری مکمل کررہے ہیں، وزارت ہائوسنگ سے کرپٹ عناصر کا خاتمہ اولین ترجیح رہا اہل افراد کو تیزی سے محکمانہ ترقیاں دی جا رہی ہے سرکاری ہائوسنگ سکیم میں میڈیا کا کوٹہ2سے بڑھا کر 3فصد کردیا گیا ہے وزارت کے منصوبوں کو مکمل کرنے میں وزیراعظم میاں نواز شریف ذاتی دلچسپی لے رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

وہ جمعہ کو آل پاکستان نیوزپیپرزایمپلائز کنفڈریشن(ایپنک) کی طرف سے دیئے گئے عشائیہ کی تقریب سے خطاب کررہے تھے عشائیہ میں ایپنک سیکرٹری جنرل سید اکرم بخاری،چیئرمین ایپنک لوکل محمد صدیق انظر نیشنل پریس کلب کے سیکرٹری عمران یعقوب ڈھلوں،میڈیا ورکرز آرگنائزیشن کے صدر کلیم شمیم ،ڈان سے راجہ جاوید خان ،دی نیوز ایمپلائز یونین کے صدر ملک طاہر،جیو سے اشتیاق احمد ،ڈان ایمپلایز یونین کے سیکرٹری عتیق الرحمن اور دیگر صحافتی تنظیموں کے عہدیداران شریک ہوئے۔

وفاقی وزیر اکرم خان درانی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ جمعیت علماء اسلام کے حکم پر وزارت کو چیلنج سمجھ کر قبول کیا ہے اور اب تک ریکارڈ کام کئے ہیں انہوں نے وزارت کی طرف سے وفاقی دارالحکومت میں ہائوسنگ پراجیکٹس کے متعلق تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ سابقہ دور حکومت میں ہائوسنگ سکیم کیلئی3ہزار200کنال زمین مہنگے داموں خریدی گئی اس زمین کا راستہ بھی نہیں تھا مگر ہم اس کے لئے راستہ بھی خرید رہے ہیں اور ملحقہ20ہزار کنال زمین آدھی قیمت میں خرید رہے ہیں اگلے دو ہفتے تک خریداری فائنل ہو جائے گی بھارہ کہو ہائوسنگ سکیم کے لیٹر اگلے ماہ دے دیں گے انہوں نے کہا کہ ابھی ہم نے زمین خریدی ہی نہیں ہے مگر ملکی ترقی کے مخالفین مخالفت برائے مخالفت کا نعرہ لگا کر میدان میں کود پڑے ہیں اور گزشتہ روز انتہائی بے شرمی کے ساتھ ہم پر8ارب روپے کی کرپشن کا الزام عائد کردیا گیا حالانکہ زمین کی پوری قیمت بھی اتنی نہیں ہے انہوں نے کہا کہ مخالفین قومی مشن کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں میڈیا بھی سنی سنائی بات پر شہ سرخیاں نہ بنائے مجھ پر ایک روپے کی کرپشن ثابت ہو جائے تو مجھے ہر طرح کی سزا منظور ہے انہوں نے کہا کہ ملکی ترقی میں میڈیا کا اہم کردارنظر انداز نہیں کیا جا سکتا ہے میری کوشش ہے کہ منسٹری کی ہائوسنگ سکیموں میں تمام درخواست ھندہ میڈیا ورکرز اور جرنلسٹوں کو پلاٹ دیئے جائیں اپنے وزارت اعلیٰ کے دور میں پشاور میں ملک کی پہلی میڈیا کا کوئی بنانے کا اعزاز بھی میرے پاس ہے جس کا نام درانی میڈیا کالونی ہے اسلام آباد میں بھی تاریخ کو دہرائیں گے انہوں نے کہا کہ ہم اسلام آباد میں بھی نئے فلیٹ بنا رہے ہیں ایف سکس میں نوے پرانے گھر کی نشاندہی کر لی گئی ہے جسے گرا کر 1200فلیٹ بنائیں گے یہ جوائنٹ وینچر ہوگا مگر اس کی منظوری کیلئے فائل گزشتہ ڈیڑھ سال سے پی ایم سیکرٹریٹ میں پڑی ہے منظوری کے بعد کام شروع کر دیں گے۔