خصوصی آپریشن میں 71 کرد عسکریت پسند کو ہلاک کر دیا، ترک فوج کا دعوی

ہفتہ 11 مارچ 2017 09:41

خصوصی آپریشن میں 71 کرد عسکریت پسند کو ہلاک کر دیا، ترک فوج کا دعوی
انقرہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مارچ2017ء) ترک فوج نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ ہفتے کے دوران شام میں کرد عسکریت پسندوں کے خلاف کیے گئے خصوصی فوجی آپریشن میں اکہتر مشتبہ افراد کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔ بیان کے مطابق ہلاک ہونے والوں کا تعلق کالعدم کردستان ورکرز پارٹی اور وائی پی جی ملیشیا سے تھا۔

(جاری ہے)

ترکی نے گزشتہ برس اگست سے اپنی سرحد کے قریبی شامی علاقوں سے جہادی تنظیم داعش کے جنگجٴْوؤں کو نکالنے کی فوجی مہم شروع کر رکھی ہے۔ ترکی نے یہ بھی کہہ رکھا ہے کہ اگر کرد ملیشیا نے شمالی شام کے سرحدی علاقے میں قدم جمانے کی کوشش کی تو اٴْس پر حملے کیے جائیں گے۔ ترکی وائی پی جی ملیشیا کو کالعدم ورکرز پارٹی کا حلیف قرار دیتا ہے۔

متعلقہ عنوان :