پی ایس ایل کے ابھرتے کھلاڑی شاداب خان کوسی پی ایل میں شاہ رخ خان کی ٹیم میں شامل کرلیا گیا

ہفتہ 11 مارچ 2017 13:19

بارباڈوس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 مارچ2017ء) پاکستان سپر لیگ میں اپنی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اسلام آباد یونائیٹڈ کے آل رآؤنڈر شاداب خان کو کیریبین پریمیئر لیگ میں کنٹریکٹ دیدیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز کی ٹی 20 کرکٹ لیگ سی پی ایل میں ڈرافٹنگ کے مرحلے میں پاکستانی کھلاڑیوں کو بھی شامل کرلیا گیا ہے جن میں قابل ذکر18 سالہ شاداب خان ہیںجن کو کو شاہ رخ خان کی ٹرن باگو نائٹ رائیڈرز نے 30 ہزار ڈالرز میں حاصل کیا ہے۔

کیریبین پریمیئرلیگ کی ڈرافٹنگ میں سہیل تنویرکو مہنگے ترین کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل کیا گیا ،گیانا ایمزون وارئیرز نے سہیل تنویر کو ایک لاکھ ساٹھ ہزار ڈالرز میں خریدا ہے۔شعیب ملک کو بارباڈوس ٹرائیڈینٹ نے ایل لاکھ دس ہزار ڈالرز میں خریداجبکہ عماد وسیم،محمد سمیع اور کامران اکمل بھی لیگ کا حصہ ہونگے۔