پاکستان نے حقانی نیٹ ورک کیخلاف کچھ اقدامات کیے ہیں‘امریکی جنرل کا اعتراف
ْ پاکستان نے کچھ ایسے اقدامات اٹھائے ہیں جو ہمارے لیے مددگار ثابت ہوئے ہیں‘جنرل جوزف وٹیل
ہفتہ 11 مارچ 2017 13:46
(جاری ہے)
ان کا مؤقف جہاں پینٹاگون کی پاکستان کی فوجی اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ اپنے دیرینہ تعلقات کو برقرار رکھنے کی خواہش کی عکاسی کرتا ہے، وہیں یہ بیان حال ہی میں امریکی قانون سازوں کے بیانات کے بھی بالکل برعکس ہے، جنھوں نے ٹرمپ انتظامیہ پر پاکستان کے ساتھ تعلقات ختم کرنے پر زور دیا تھا۔
جنرل جوزف وٹیل نے سینیٹ پینل کو بتایا کہ پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات اور ان کی جانب سے دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رکھنے کے عزم سے انہیں حوصلہ ملا۔امریکی جنرل نے کمیٹی کو بتایا کہ پاکستان نے کچھ ایسے اقدامات اٹھائے ہیں جو ہمارے لیے مددگار ثابت ہوئے ہیں، حال ہی میں پاکستان نے جنرل جوزف نکولسن کے ساتھ سرحد پر روابط کو مربوط کرنے اور اپنی جانب سے ہونے والی سرگرمیوں کو دیکھنے جیسے اقدامات میں ان کے ساتھ تعاون کیا۔امریکی سینٹرل کمانڈر کا کہنا تھا کہ افغانستان میں تعینات امریکی اور نیٹو افواج کے سربراہ جنرل جوزف نکولسن پاکستان کے آرمی چیف اور ان کے دیگر کمانڈرز کے ساتھ پاک-افغان سرحد کے دونوں جانب چھپے دہشت گردوں کے خلاف مل کر کام کر رہے ہیں۔جنرل جوزف وٹیل کے مطابق یہ ایک بہت ہی مثبت اور صحیح فیصلہ ہے اور انہوں نے ہمارے اہم خدشات ’حقانی نیٹ اور طالبان‘ کے خلاف کچھ اقدامات بھی کیے ہیں، مگر اس حوالے سے مزید ثابت قدم رہنے، مخصوص علاقوں کی مسلسل نگرانی کرنے اور اپنے اتحادی پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.