پو لیس کے سنوکر کلبوں پرچھاپے ، 32جواری گرفتار

ہفتہ 11 مارچ 2017 14:09

پو لیس کے سنوکر کلبوں پرچھاپے ، 32جواری گرفتار
رحیم یار خان۔11 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مارچ2017ء) رحیم یارخان میںپو لیس کے مختلف سنوکر کلبوں پرچھاپے ، 32جواری گرفتار، دائو پر لگی رقم قبضہ میں لے لی، تفصیل کے مطابق پولیس کو اطلاع ملی کہ اڈا چک120پی اور ریلوے روڈ پر واقع سنوکر کلبو ں میں افراد بڑی تعداد میں جواء کھیلنے میں مصروف ہیں جس پر پولیس نے بھاری نفری کے ہمراہ دونوں کلبوں پر الگ الگ چھاپے مارکر32جواریوں کو رنگے ہاتھوں گرفتارکرنے کے ساتھ ساتھ دونوں مقامات پر دائو پر لگی ہوئی بھاری رقم بھی قبضہ میں لے لی،پولیس نے جواریوں کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :